وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں آبی ذخائر اور پانی سے متعلقہ مسائل کے حل کے حوالے سے اجلاس

August 05, 2019

 
اسلام آباد،05اگست2019:
٭ وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں آبی ذخائر اور پانی سے متعلقہ مسائل کے حل کے حوالے سے اجلاس
٭ اجلاس میں وزیرِ آبی وسائل محمد فیصل واؤڈا، سیکرٹری آبی وسائل محمد اشرف، چئیرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین و دیگر سینئر افسران شریک
٭ وزیرِ آبی وسائل محمد فیصل واؤڈا نے وزیرِ اعظم کو ملک میں آبی ذخائر، خصوصاً سندھ اور کراچی میں پانی سے متعلق مسائل کے بارے میں بریف کیا۔
چئیرمین واپڈا نے وزیرِ اعظم کو سندھ میں پانی سے متعلقہ مسائل کے حل کے لئے  مجوزہ منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی۔
٭ وزیرِ اعظم نے سندھ اور کراچی میں پانی سے متعلق مسائل کے حل کے لئے وزیرِ آبی وسائل اور چئیرمین واپڈا کی جانب سے پیش کردہ منصوبے کی منظوری دی۔
٭ منصوبہ سندھ اور پاکستان کے عوام کی تقدیر بدل دے گا: وزیرِ آبی وسائل کی وزیرِ اعظم کو بریفنگ
  وزیرِ اعظم نے سندھ میں پانی کے مسئلے کے حل کے سلسلے میں  موثر اور جامع منصوبہ پیش کرنے پر وزیرِ آبی وسائل محمد فیصل واؤڈا  اور چیئرمین واپڈا   کی کاوشوں کو سراہا۔
٭ منصوبے کا  باضابطہ اعلان وزیرآبی وسائل کی جانب سے جلد کیا جائے گا۔