وزیر اعظم عمران خان سے چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی کی وزیر اعظم آفس میں ملاقات

August 02, 2019

وزیر اعظم عمران خان سے چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی کی وزیر اعظم آفس میں ملاقات 
ملاقات میں قائد ایوان برائے ایوان بالا سید شبلی فراز ، وزیر دفاع پرویز خٹک اور سینیٹر بیرسٹر محمد علی خان سیف بھی موجود 
 
※ وزیر اعظم نے چیئرمین سینٹ کو ایوان کا اعتماد حاصل کرنے پر مبارکباد دی ۔ 
 
※  وزیر اعظم نے امید ظاہر کی سینٹ کی کاروائی خوش اسلوبی سے چلانے کے حوالے سے چیئرمین سینٹ اپنی ذمہ داریاں اسی احسن طریقے سے ادا کرتے رہیں گے جن کا وہ مظاہرہ پہلے کرتے رہے ہیں۔
 
※ آپ کی قیادت پر سینٹ اراکین کا بھرپور اعتماد ممبران کی جانب سے آپ کی قائدانہ صلاحیتوں اور ایوان کی کاروائی احسن طریقے سے چلائے جانے کی تصدیق ہے: وزیر اعظم کی چیئرمین سینٹ سے گفتگو