وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاحت کے حوالے سے تشکیل دی جانے والی ٹاسک فور س کا اجلاس

August 02, 2019

 
: اسلام آباد،02اگست2019:
٭ وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاحت کے حوالے سے تشکیل دی جانے والی ٹاسک فور س کا اجلاس
٭ اجلاس میں معاون خصوصی ذوالفقار عباس بخاری، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی یوسف بیگ مرزا، صوبائی وزیر سیاحت پنجاب تیمور بھٹی، صوبائی وزیرِ سیاحت خیبرپختونخواہ عاطف خان، سیکرٹری کابینہ معروف افضل، ایم ڈی پی ٹی ڈی سی انتخاب عالم و دیگر شریک
٭ وزیرِ اعظم کو ملک میں سیاحت کے فروغ خصوصاً سیاحتی مقامات کو بین الاقوامی طور پر اجاگر کرنے اور وہاں سیاحوں کے لئے سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے میں اب تک کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ
٭ وزیرِ اعظم کی ہدایت کے مطابق  سیاحت کے فروغ کے لئے تشکیل دیے جانے والے نیشنل ٹورازم کوارڈینیشن بورڈ اور اسکے تحت مختلف ورکنگ گروپس کی اب تک کارکردگی کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ
٭  نیشنل ٹورازم اسٹریٹیجی تشکیل دی جا چکی ہے: وزیرِ اعظم کو بریفنگ
 ٭ ملک میں مذہبی سیاحت کے فروغ خصوصاً گرونانک دیو کی 550ویں سالگرہ کے موقع پر سکھ برادری کی ملک میں آمداور اس ضمن میں انتظامات کے حوالے سے بھی بات چیت
٭ پی ٹی ڈی سی کی تنظیم نو کے حوالے سے بھی وزیرِ اعظم کو تفصیلی بریفنگ
٭ پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ ضرورت اس امرکی ہے کہ ملک کے سیاحتی مقامات کو عالمی طور پر اجاگر کیا جائے اور سیاحوں کے لئے بین الاقوامی معیار کی سہولیات مہیا کرنے پر توجہ دی جائے: وزیرِ اعظم
٭ سیاحتی مقامات  خصوصاً سیاحتی زونز کے قیام اور انکی ترقی و ترویج کے دوران اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ان مقامات کا قدرتی حسن اور ماحول متاثر نہ ہواور اس سلسلے میں ذیلی قوانین کومرتب کرنے کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے: وزیرِ اعظم