وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی دارالحکومت کے ماسٹر پلان کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس

August 02, 2019

 
 اسلام آباد، 02اگست2019:
٭ وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی دارالحکومت کے ماسٹر پلان کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس
٭ اجلاس میں معاون خصوصی ذوالفقارعباس بخاری، ممبر قومی اسمبلی اسد عمر، چیئرمین سی ڈی اے عامر احمد علی اور تعمیرات، ٹاؤن پلاننگ، ماحولیات، قانون و دیگر متعلقہ شعبوں سے منسلک معروف ماہرین شریک
٭ اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں ماضی میں ہونے والی بے ربط تعمیرات اور  بغیر کسی جامع منصوبہ بندی کے ہونے والے پھیلاؤ اور نتیجتاً عوام الناس کو در پیش مشکلات بشمول ماحولیاتی و انتظامی مسائل پر تفصیلی گفتگو
٭ وفاقی دارالحکومت کی آبادی میں مسلسل اضافے اور شہر کے پھیلاؤ اور انتظام کے حوالے سے متعلقہ مسائل کے حل کو ماضی میں یکسر نظر انداز کیا گیا۔ جسکا نتیجہ تعمیرات میں بے ہنگم اضافہ اور گرین ایریاز کی تلفی کی صورت میں نکلا ہے: وزیرِ اعظم
٭ گرین ایریاز میں کمی کے باعث ماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات میں مزید اضافہ ہوا ہے: وزیرِ اعظم
٭  ماحولیاتی تغیر اور آلودگی ملک کا بڑا مسئلہ ہے جس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے: وزیرِ اعظم
٭  آبادی میں اضافے اورزمینی حقائق کے مطابق  جہاں اسلام آباد کے ماسٹر پلان کا ازسر نو جائزہ لینے اورمرتب کرنے کی ضرورت ہے وہاں عبوری عرصے کے لیے گرین ایریاز کے تحفظ کے لئے فوری اقدامات اور تعمیرات کے حوالے سے ذیلی قوانین کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے: وزیرِ اعظم کی ہدایت 
٭ نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے تحت اسلام آباد میں واقع کچی آبادیوں کے مکینوں کو بہتر رہائشی سہولتیں فراہم کرنے پر کام جاری ہے تاکہ وہاں کے رہائشیوں کو جدید شہری سہولتیں میسر آسکیں اور ان کا معیار زندگی بلند ہو: وزیرِ اعظم
٭ چیئرمین سی ڈی اے کی جانب سے اسلام آباد میں شروع کی جانے والی شجر کاری مہم پر بھی وزیرِ اعظم کو بریفنگ