وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے پر پیش رفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس

July 31, 2019

  وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے پر پیش رفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس
٭ اجلاس میں وزیر برائے ہاؤسنگ چوہدری طارق بشیر چیمہ، وزیر اقتصادی امور حماد اظہر، اٹارنی جنرل انور منصور خان، گورنر سٹیٹ بنک باقر رضا، سیکرٹری ہاؤسنگ ڈاکٹر عمران زیب، سیکرٹری خزانہ نوید کامران بلوچ، سیکرٹری قانون ارشد فاروق فہیم، چیئرمین ایف بی آر سید شبر زیدی، چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر و دیگر افسران شریک
٭ وزیرِ اعظم کو نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ پر اب تک ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ
٭ نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ موجودہ حکومت کا اہم ترین منصوبہ ہے جس سے نہ صرف ملک میں بے گھر افراد کو ذاتی چھت میسر آئے گی اور مکانوں کی کمی کو پورا کرنے میں مدد ملے گی بلکہ اس منصوبے سے تعمیرات سے وابستہ صنعتوں کو فروغ ملے گا، نوجوانوں اور ہنر مند کو نوکریوں کے مواقع میسر آئیں گے اور معیشت کا پہیہ چلے گا: وزیرِ اعظم 
٭  حکومت کی کوشش ہے کہ کم آمدنی والے افراد اور تنخواہ دار طبقے کو آسان شرائط پر گھر کی سہولت میسر آئے: وزیرِ اعظم