وزیرِ اعظم عمران خان سے گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان کی وزیرِ اعظم آفس میں ملاقات

July 31, 2019


اسلام آباد، 31جولائی  2019
٭  وزیرِ اعظم عمران خان سے گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان کی وزیرِ اعظم آفس میں ملاقات
٭ وزیرِ اعظم نے گورنر خیبرپختونخواہ کو افغانستان کی سیاسی قیادت سے روابط بڑھانے کی ذمہ داری سونپ دی۔
٭ گورنر خیبر پختونخواہ اپنے افغان ہم منصبوں سے روابط قائم کرکے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید بہتربنانے میں کردار ادا کریں گے۔
٭ اس ضمن میں گورنر خیبر پختونخواہ افغانستان کے مختلف صوبوں کے گورنرز کو پاکستان دورے کی دعوت دیں گے اور خود بھی افغانستان کا دورہ کریں گے۔
٭ دونوں ہمسایہ ملکوں کے درمیان ہر سطح پر بہتر تعلقات مشترکہ مفادات کے حصول اور خطے کی عوام کے مفاد میں ہیں: وزیرِ اعظم