وزیرِ اعظم عمران خان کو پنجاب میں ایگری کارڈ ۔ زراعت کے شعبے کے فروغ اور بہتری کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بریفنگ

July 18, 2019


لاہور: 18 جولائی 2019

وزیرِ اعظم عمران خان کو پنجاب میں ایگری کارڈ ۔ زراعت کے شعبے کے فروغ اور بہتری کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بریفنگ

زرعی شعبے میں کاشتکاروں کو سہولیات  ، سبسڈی کی مد میں  مالی معاونت کی فراہمی اور زراعت کے  فروغ کے حوالے سے جو اقدامات موجودہ حکومت نے اٹھائے ہیں ان کی گذشتہ کئی سالوں میں نظیر نہیں ملتی۔ گذشتہ دس سال کے مقابلے میں موجودہ حکومت کے دور میں زراعت کے شعبے کے لئے زیادہ مالی وسائل مختص کیے  گئے ہیں ۔  شرکاء کو بریفنگ۔

گندم، گنا، کپاس اور چاول کی فصلوں کی پیداوار میں اضافے،  نہروں اور کھا لوں میں پانی کے مناسب بہاؤ، بارانی علاقوں میں پانی کے چھوٹے ذخائر میں اضافے، فلوری کلچر کے فروغ  اور دیگر  متعدد منصوبوں کے اجراء کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا گیا۔

زرعی یونیورسٹی سے فارغ التحصیل طلباء کے لئے "یوتھ انٹر ن شپ" پروگرام کے آغازاور پنجاب میں ایگریکلچر کریڈٹ کارڈ کے اجراء کے حوالے سے بھی شرکاء کو مفصل بریفنگ۔
اجلاس میں شرکاء کو ایگریکلچر کریڈٹ کارڈ کی کریڈٹ لمٹ، رجسٹریشن اور مستقبل میں اس پروگرام کی ای مارکیٹنگ کے حوالے سے  افادیت سے آگاہ کیا گیا۔ اس پروگرام سے تقریبا 290000 لوگوں کو بلا واسطہ اور تقریبا 15 لاکھ لوگوں کو بالواسطہ روزگار کے مواقع میسر ہوں گے ۔


اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار،  وزیرِ زراعت ملک نعمان لنگڑیال، وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت، وزیر انڈسٹریز میاں محمد اسلم اقبال، مشیر وزیرِ اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر سلمان شاہ، چیف سیکرٹری یوسف نسیم کھوکھر و دیگر سینئر افسران شریک


وزیرِ اعظم کے معاونین خصوصی نعیم الحق اور ندیم افضل چن بھی اجلاس میں موجود تھے۔