وزیرِ اعظم عمران خان کو پنجاب میں صنعتی شعبے کے فروغ کے سلسلے میں اٹھائے جانے والے اقدامات پر بریفنگ۔

July 18, 2019


لاہور: 18 جولائ 2019

وزیرِ اعظم عمران خان کو پنجاب میں صنعتی شعبے کے فروغ کے سلسلے میں اٹھائے جانے والے اقدامات پر بریفنگ۔

سیکرٹری انڈسٹریز نے انڈسٹریئلازنگ پنجاب  کے موضوع پر وزیراعظم کو بریفنگ دی

روزگار کی فراہمی، کاروبار میں آسانی، ہنر مند افرادی قوت میں اضافہ، سود سے پاک قرضے، خواتین کو آسان اقساط پر قرضوں کی فراہمی کی شرح میں نمایاں اضافہ، کاروبار کی رجسٹریشن کے لئے آن لائن پورٹل کے اجراء اور اسپیشل اکنامک زونز کے قیام کے حوالے سے اقدامات پر وزیر اعظم کو مفصل بریفنگ

خیبرپختونخوا میں صنعتی ترقی کا ماڈل نہایت کامیاب رہا۔ حکومت پنجاب اس ماڈل کو بھی ضرور پیش نظر رکھے: وزیراعظم عمران خان

صنعتی قرضوں کے لیے احساس پروگرام کے ڈیٹابیس سے استفادہ کیا جائے: وزیراعظم


اجلاس میں وزیرِ اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیرصنعت میاں محمد  اسلم اقبال، صوبائی وزیرِ خزانہ مخدوم ہاشم جوان بخت،چیف سیکرٹری یوسف نسیم کھوکھر اور دیگر سینئر افسران شریک۔

وزیرِ اعظم کے معاونین خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، نعیم الحق اور ندیم افضل چن بھی اجلاس میں موجود تھے۔