وزیراعظم عمران خان کو شعبہ صحت کی بہتری کے سلسلے میں موجودہ حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بریفنگ

July 18, 2019


لاہور: 18 جولائی 2019

وزیراعظم عمران خان کو شعبہ صحت  کی بہتری کے سلسلے میں موجودہ حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بریفنگ

سیکرٹری ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن مومن آغا نے وزیراعظم کو ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے جاری منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان کی صحت کے شعبے کے لیے مختص بجٹ اور وسائل کا موثر اور بطریق احسن استعمال یقینی بنانے کی ہدایت۔

سرکاری ہسپتالوں کے انتظام و انصرام کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے: وزیراعظم عمران خان

انصاف صحت کارڈ کا دائرہ کار صوبے کے پسماندہ علاقوں میں مزید بڑھایا جائے: وزیراعظم

خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت نے صحت کے شعبے میں جو کامیابیاں سمیٹیں، وہ ہماری حکومت کی اس شعبے کو ترجیح دینے کا عملی ثبوت ہے: وزیراعظم

عام آدمی کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے سرکاری ہسپتالوں میں جزا و سزا کا جامع نظام متعارف کروائیں: وزیراعظم کی ہدایت

دوران بریفنگ، وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان،  وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد، معاون خصوصی نعیم الحق، معاون خصوصی ندیم افضل چن بھی موجود تھے۔