وزیرِ اعظم عمران خان سے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندگان کی ملاقات۔

July 18, 2019


لاہور: 18 جولائی 2019


وزیرِ اعظم عمران خان سے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندگان کی ملاقات۔

ملاقات  میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار،  صوبائی وزیرِ خزانہ مخدوم ہاشم جوان بخت، وزیرِ صنعت میاں محمد اسلم اقبال، صوبائ وزیر اطلاعات صمصام بخاری، ترجمان پنجاب حکومت شہباز گل، چیف سیکرٹری یوسف نسیم کھوکھراور سینئر افسران شریک۔

وزیرِ اعظم کے معاونین خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، نعیم الحق ، ندیم افضل چن بھی ملاقات میں موجود۔

نمائندگان نے موجودہ حکومت کے جانب سے معیشت کو باقاعدہ دستاویزی شکل میں لانے اور ٹیکس اصطلاحات کے اقدامات پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائ۔

نمائندگان نے انڈسٹرئیل زوننگ (Industrial Zoning) ، کاروبار کو سہل بنانے (Ease of Doing Business)  اور کاروباری طبقے کو درپیش مسائل کے  حوالے سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے کاروبار میں آسانی اور کاروباری طبقے کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے شرکاء کو آگاہ کیا اور کہا جلد ہی کاروباری حضرات اس ضمن میں حکومتی کاوشوں کے نتائج سے مستفید ہوں گے۔

وزیر اعظم نے انڈسٹریل زوننگ اور ٹاون پلاننگ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا  کہ ماضی میں ان کی اہمیت کو نظر انداز کیا گیا جس کی وجہ سے آلودگی، بنیادی سہولیات کا فقدان اور دوسرے سماجی مسائل نے جنم لیا۔ وزیر اعظم نے اس ضمن میں متعلقہ اداروں کو مربوط حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت کی۔

صنعتی ترقی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ 1960 کی دہائی کا پاکستان ایشیاء میں بھرپور ترقی کر رہا تھا جس کی وجہ صنعتی ترقی تھی۔ بدقسمتی سے ہم ایک منفی مائنڈ سیٹ کا شکار ہو گئے اور خطے کے دوسرے ممالک ہم سے آگے نکل گئے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے صنعتی ترقی ناگزیر ہے ۔ اس کی بدولت روزگار میسر ہو گااور ملک میں  wealth creation ہوگی۔ وزیر اعظم

وزیراعظم نے  نمائندگان کے  مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائ اور کہا کہ وہ نمائندگان سے مسلسل رابطے میں رہیں گے۔

لاہور چیمبر کے نمائندگان نے وزیراعظم کو ایک لاکھ پودے لگانے کی مہم کے بارے میں آگاہ کیا اور وزیر اعظم کو اس مہم کے افتتاح کی درخواست کی۔