وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت صنعتی زون کے قیام کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس

July 18, 2019


لاہور: 18 جولائی 2019

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت  صنعتی زون کے قیام کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس

اجلاس میں صنعتی زوننگ اور اس سے ملحقہ سماجی و معاشرتی اثرات خصوصا آبادی،  ورثہ، سیاحت اور تاریخی عمارات کے حوالے سے امور پر بریفنگ ۔
وزیراعظم کو لاہور کے ماسٹر پلان کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ۔

صنعتی و زرعی ترقی کے ساتھ ساتھ سیاحت کا فروغ اور تاریخی عمارتوں کا تحفظ انتہائ اہمیت کا حامل ہے۔ وزیر اعظم

وزیر اعظم نے لاہور کے لئے نیا ماسٹر پلان فوری  طور پرمرتب کرنے اور اس کے نفاذ کی ہدایت کی۔
آبادی میں کئی گنا اضافے اور شہر کے بے ترتیب پھیلاؤ کی وجہ سے لاہور کے ماسٹر پلان  کو از سر نو مرتب کرنا اور اس پر فوری عمل درآمد ناگزیر ہے ۔ وزیر اعظم

اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار،  وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت،  صوبائی وزیرِ صنعت میاں محمد اسلم اقبال، چیف سیکرٹری یوسف نسیم کھوکھرو دیگر سینئر افسران شریک تھے۔ 


وزیرِ اعظم کے معاونین خصوصی
نعیم الحق اور ندیم افضل چن بھی اجلاس میں شریک تھے۔