وزیرِ اعظم عمران خان کو کمشنر لاہور کی جانب سے لاہور رنگ روڈ (جنوبی) و دیگر ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ

July 18, 2019

لاہور: 18 جولائی 2019

وزیرِ اعظم عمران خان کو کمشنر لاہور کی جانب سے لاہور رنگ روڈ (جنوبی) و دیگر ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ۔

اجلاس میں لاہور شہر  میں درختوں کی تعداد میں بتدریج کمی،  زیرِ زمین پانی کی سطح کے گرنے، آبادی میں مسلسل اضافے کے باوجود سیوریج نظام  پر عدم توجہ سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ اور انفراسٹرکچر کے حوالے سے پیدا ھونے والے مسائل  کے حل کے لئے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔

وزیر اعظم نے لاہور شہر کے حوالے  سے ماضی کی حکومتوں کی  غفلت اور بدانتظامی  پرافسوس کا اظہار کیا ۔
وزیراعظم کی صورتحال پر قابو پانے، خصوصا ماحولیاتی آلودگی کے چیلنج سے نمٹنے اور شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت۔

وزیر اعظم نے لاہور شہر کے بے ترتیب پھیلاؤ اور  دیگر مسائل کے حل کے لیے بھی فوری طور پر مربوط حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت کی۔

کمشنر لاہور نے شرکاء کو اگست میں لاہور میں  شروع ہونے والی شجر کاری مہم کے بارے میں آگاہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے شجر کاری مہم کے حوالے سے بھرپور عوامی آگاہی مہم شروع کرنے کی  اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ عوام کو اس مہم میں بھرپور شرکت کی ترغیب دی جائے اور آگاہ کیا جائے کہ کس طرح گزرتے وقت کے ساتھ لاہور کی خوبصورتی ماند پڑ گئ تاکہ بھرپور شجرکاری سے عوام لاہور کی خوبصورتی بحال کرنے اور آلودگی کم کرنے میں حکومت کا ساتھ دیں۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار،  وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت،  چیف سیکرٹری یوسف نسیم کھوکھرو دیگر سینئر افسران بریفنگ میں موجود تھے ۔



وزیرِ اعظم کے معاونین خصوصی نعیم الحق اور ندیم افضل چن بھی بریفنگ میں  موجودتھے۔