وزیراعظم عمران خان سے سابق کرکٹر شاہد آفریدی کی وزیراعظم آفس میں ملاقات

July 15, 2019

وزیراعظم عمران خان سے سابق کرکٹر  شاہد آفریدی کی وزیراعظم آفس میں ملاقات۔

ملاقات میں سینیٹر فیصل جاوید  اور معاون خصوصی نعیم الحق بھی موجود تھے۔

ملاقات میں احساس پروگرام ، پناہ گاہوں جیسے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کے حوالے سے بات چیت

※  عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے حکومتی منصوبوں میں نجی شعبے میں گہری دلچسپی پائی جاتی ہے۔ نجی شعبہ پناہگاہوں کی تعمیر میں مزید متحرک کردار ادا کرنے کا خواہشمند ہے: شاہد آفریدی کی وزیر اعظم کی گفتگو

※ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں نجی شعبے کی دلچسپی قابل تحسین ہے۔ وزیر اعظم

※ نجی شعبے کی عوامی فلاح بہبود کے منصوبوں  میں شمولیت کی حوصلہ افزائی کے لیے ہر ممکن تعاون اورسہولت فراہم کی جائے گی: وزیر اعظم