وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت بورڈ آف انویسٹمنٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس

July 12, 2019


اسلام آباد،12جولائی2019:
٭ وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت  بورڈ آف انویسٹمنٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس
٭ اجلاس میں وزیرِ توانائی عمر ایوب خان، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، چئیرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ زبیر گیلانی، ڈاکٹر سلمان شاہ، ڈاکٹر شمشاد اختر، احمر بلال صوفی و دیگر شریک
٭  مختلف شعبوں میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ، کاروبار کی راہ میں درپیش رکاوٹوں اور مشکلات کو دور کرنے، اسپیشل اکنامک زونز کے قیام، صنعت و حرفت سے وابستہ افراد کو سہولیات بہم پہنچانے اور وفاقی و صوبائی سطح پر کاروباری برادری کے لئے سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے بورڈ آف انویسٹمنٹ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات اور اس ضمن میں مستقبل کے لائحہ عمل پر غور
٭  چئیرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ کی جانب سے  سرمایہ کاری کے حوالے سے مرتب کی جانے والی نئی اسٹرٹیجی برائے 2020-2024کا پہلاتجویز کردہ مسودہ بھی وزیر اعظم کو پیش کیا گیا۔ بورڈ اراکین کی تجاویز کے مطابق مسودے کو حتمی شکل دی جائے گی۔
٭ وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے کاروبار سے متعلق  وفاقی اور صوبائی سطح پرموجود مختلف قوانین کو ہم آہنگ و یکجا کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
٭ اسپیشل اقتصادی زونز کے حوالے سے بھی قوانین کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ ان کو کاروبار دوست بنایا جاسکے: وزیرِ اعظم کو بریفنگ
٭ وزیرِ اعظم کی چئیرمین سرمایہ کاری بورڈ کو  کاروبار کے حوالے سے وفاقی و صوبائی قوانین کو ہم آہنگ  اور مربوط بنانے کا عمل ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت، سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے پیش کی جانے والی سفارشات کی روشنی میں  متعلقہ قوانین کو صوبوں کے اشتراک سے مزید آسان بنایا جائے گا تاکہ غیر ضروری شرائط کو ختم کیا جائے: وزیرِ اعظم
٭ سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی اور انکو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے: وزیرِ اعظم
٭ وفاقی اورصوبائی سطح پر مختلف قوانین، کاروبار کے لئے غیر ضروری قوائد و ضوابط، سرکاری محکموں کی جانب سے کاروباری طبقے کے لئے مشکلات پیدا کرنے کی روش اور کرپشن نے کاروباری طبقوں کے لئے مسائل پیداکیے جس کی وجہ سے صنعتی ترقی جمود کاشکار ہوئی: وزیرِ اعظم
٭  ملکی آبادی میں نوجوانوں کی کثیر تعداد،ارزاں ورک فورس کی دستیابی اور لبرل حکومتی پالیسی سرمایہ کاری کے لئے نہایت موزوں ماحول فراہم کرتی ہیں جس سے بھرپور استفادہ کیا جا نا چاہیے: وزیرِ اعظم