Meeting with Pakistan Stock Exchange & Bankers

July 10, 2019


Meeting with Pakistan Stock Exchange & Bankers

وزیر اعظم عمران خان سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور بنکاروں  کے وفود کی کراچی میں  ملاقات-

ملاقات میں گورنر سندھ عمران اسمعیل، وزیر بحری امور علی زیدی،  وزیر اقتصادی امور حماد اظہر،  وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا،  مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ،  مشیر اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین،  چیئرمین ایف بی آر سید شبر زیدی، چیرمین بورڈ اف انویسٹمنٹ سید زبیر حیدر گیلانی، گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر موجود۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے وفد میں سلمان مہدی،  اشرف بھاونے،  شہزاد چمیدہ،  احمد چناے،  عابد علی حبیب،  ناز خان،  سعد امان خان،  بشیر جان محمد،  عقیل کریم ڈھیڈی،  عارف حبیب اور کامران ناصر شامل۔

بنکاروں کے وفد میں یوبی ایل، نیشنل بنک، حبیب بنک، میزان بنک، الفلاح اور جے ایس بنک
کے نمائندگان شامل۔

ممبران صوبائ اسمبلی فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل شیخ اور خرم شیر زمان بھی موجود۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے وفد نے حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور مزید بہتری کے لیے تجاویز پیش کیں۔

ماضی کی حکومتوں نے مارکیٹ کو اپنے ذاتی فائدے کے لیے استعمال کیا۔  وزیر اعظم

اب معیشت اور مارکیٹ میں استحکام آے گا۔  وزیر اعظم

ہماری ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ حکومت آپ کے مشوروں سے مستفید ہو۔ وزیر اعظم