وزیر اعظم عمران خان سے ایگرو ، فوڈ، ماہی گیری، ادویات سیکٹرز کے وفود کی کراچی میں ملاقات

July 10, 2019


وزیر اعظم عمران خان سے ایگرو ، فوڈ، ماہی گیری، ادویات سیکٹرز  کے وفود کی کراچی میں  ملاقات-

ملاقات میں گورنر سندھ عمران اسمعیل، وزیر بحری امور علی زیدی،  وزیر اقتصادی امور حماد اظہر،  وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا،  مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ،  مشیر اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین،  چیئرمین ایف بی آر سید شبر زیدی، چیرمین بورڈ اف انویسٹمنٹ سید زبیر حیدر گیلانی، گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر موجود

ایگرو فوڈ سیکٹر کے وفد میں سکندر ٹوانہ، غیاث خان، گل محمد لوٹ، رفیق سلیمان، رفیق رنگونوالہ اور شازیہ سید شامل۔

ماہی گیری سیکٹر کی نمائندگی اخلاق عابدی، ظفر کنڈی، علی ریمیو اور سہیل فردوس نے کی۔

ادویات سازی سیکٹر کے وفد میں زاہد سید، جواد امین خان، یاسین ملک، ہارون قاسم، سید فاروق بخاری، سہیل متین، عبدالحسیب خان اور ڈاکٹر سعدیہ شامل۔

ممبران صوبائ اسمبلی فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل شیخ اور خرم شیر زمان بھی ملاقات میں موجود

زراعت کے  فروغ کےلیے قائم کردہ  ٹاسک فورس ملک میں زرعی انقلاب لانے کے لیے جامع اقدامات کر رہی ہے۔ وزیر اعظم

ماہی گیری کے حوالے سے ہم نے چین کے ساتھ معاہدہ کیا تاکہ  جدید طریقوں کو برؤے کار لا کرملک میں ماہی گیری کی صنعت کو فروغ ملے ۔ وزیر اعظم

ہمارا مقصد آپ کے مسائل کا حل ہے ۔ وزیر اعظم