وزیرِ اعظم عمران خان سے ٹیکسٹائل، لیدر، ہوزری، ٹاول مینوفیکچرنگ سیکٹرز کے وفود کی ملاقات

July 10, 2019



وزیرِ اعظم عمران خان سے ٹیکسٹائل، لیدر، ہوزری، ٹاول مینوفیکچرنگ سیکٹرز کے وفود کی ملاقات

ملاقات میں گورنر سندھ عمران اسمعیل، وزیر بحری امور علی زیدی،  وزیر  اقتصادی امورحماد اظہر،  وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا،  مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ،  مشیر اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین،  چیئرمین ایف بی آر سید شبر زیدی، چیرمین بورڈ اف انویسٹمنٹ سید زبیر حیدر گیلانی، گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر اور سفیر براے سرمایہ کاری علی جہانگیر صدیقی موجود۔

ٹیکسٹائل سیکٹر کے وفد میں زاہد مظہر ، زین بشیر ، فود انور، عمر حاجی کریم اور طارق سعود شامل۔

لیدر سیکٹر کے وفد کی نمائندگی  کامران حبیب اور شیخ محمد عمران نے کی۔

ہوزری سیکٹر کے وفد میں جاوید بلوانی، عمیر غلام محمد، الطاف حسین اور بشیر غفار شامل۔

ٹاول مینیوفیکچرنگ سیکٹر کی نمائندگی فرخ مقبول، معین رزاق، خالد اقبال اور مہتاب الدین چاولہ نے کی۔


وفود نے اپنے متعلقہ سیکٹرز میں درپیش مسائل سے وزیر آعظم اور موجود حکومتی معاشی ٹیم کو آگاہ کیا۔

وزیر اعظم نے متعلقہ وزراء، چیئرمین ایف بی ار کو ہدایت دی کہ ان سیکٹرز کے مسائل کو جلد حل کیا جائے