FPCCI, KCCI & Automotive Sector Meeting

July 10, 2019

 

FPCCI, KCCI & Automotive Sector Meeting

وزیر اعظم عمران خان سے FPCCI, KCCI اور Automotive Parts Association کے وفد کی کراچی میں ملاقات-

ملاقات میں گورنر سندھ عمران اسمعیل، وزیر بحری امور علی زیدی،  وفاقی وزیر حماد اظہر،  وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا،  مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ،  مشیر اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین،  چیئرمین ایف بی آر سید شبر زیدی، چیرمین بورڈ اف انویسٹمنٹ سید زبیر حیدر گیلانی اور گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر  موجود۔

ایف پی سی سی آئ  کے وفد میں اس ایم منیر، دارو خان آچکزئ، مرزا اختیار بیگ، غضنفر بلور، زبیر طفیل، طارق حلیم، خالد طواب اور سید مظہر علی ناصر شامل۔

کے سی سی آئ وفد میں سراج قاسم تیلی، جنید اسمعیل مکدہ، خرم شہزاد،  زبیر موتی والا،  ہارون فاروقی،  انجم نثار، ہارون آگر،  شمیم احمد فرپو، علی جی جی شامل۔

آٹوموٹئو سیکٹر کے وفد میں ٹویوٹا انڈس موٹرز،  پاک سوزوکی موٹرز،  ہینو پاک موٹرز،  اسوزو موٹرز،  ماسٹر موٹرز،  ائٹلس ہونڈا موٹرز اور فاء موٹرز کے نمائندے شریک۔

ملاقات میں وفود نے ٹیکس نظام میں اصلاحات، مہنگای پر کنٹرول، اسمگلنگ کی روک تھام، کاروبار میں آسانی، سرمایہ کاری میں فروغ، روزگار کے مواقع بڑھانے اور محصولات میں اضافہ کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔

:وزیر اعظم کی گفتگو

میرے آنے کا مقصد یہی ہے کہ آپ کے مسائل حل کروں ۔ میری پوری معاشی ٹیم یہاں موجود ہے تاکہ  مسائل کا فوری حل نکالا جائے۔

حکومت آپ کے لیے آسانیاں پیدا کرنا چاہتی ہے۔

اب پاکستان کی معیشت پرانے طریقہ کار کے تحت نہیں چلائی جاسکتی۔ 

ہماری اولین ترجیح غربت کا خاتمہ اور معاشی عمل کو تیز کرنا ہے جس میں آپ کی مدد چاہیے۔

کاروباری برادری پارٹنر بن کر حکومت کے ساتھ کام کرے