وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملکی ائیرپورٹس کے بہتر انتظامات کو یقینی بنانے کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس

July 05, 2019


اسلام آباد، 05جولائی2019:

٭ وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملکی ائیرپورٹس کے بہتر انتظامات کو یقینی بنانے کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس
٭ اجلاس میں وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی ندیم افضل چن، معاون خصوصی یوسف بیگ مرزا، سینٹر فیصل جاوید، چئیرمین سرمایہ کاری بورڈ زبیر گیلانی، سیکرٹری ہوابازی شاہ رخ نصرت، سیکرٹری ڈیفنس لیفٹینٹ جنرل (ر) اکرام الحق، سی ای او پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ائیر مارشل ارشد محمود ملک و دیگر افسران شریک
٭  وزیرِ اعظم کو ملکی ہوائی اڈوں پرمسافروں کو سہولیات بہم پہنچانے اور ائیر پورٹس کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے سلسلے میں مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ
٭ ائیر پورٹس کے انتظامات کے حوالے سے غیر ملکی اداروں اور مختلف کمپنیوں کیجانب سے اظہار دلچسپی پر بھی بریفنگ
٭ وزیر اعظم نے کہا کہ بیرون ِ ملک مقیم پاکستانیوں، سرمایہ کاروں اور سیاحت کے سلسلے میں پاکستان آنے والے افرادکو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ہوائی اڈوں پر بین الاقوامی معیار کی سہولیات کی فراہمی اور امیگریشن، کسٹم و دیگر ضروری مراحل کوممکنہ حد تک آسان اور سہل بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے۔ 
٭ وزیرِ اعظم نے سیکرٹری ہوابازی کو ہدایت کی کہ ہوابازی پالیسی کے تحت ریگولیشن اور ہوائی اڈوں کے انتظامات کو علیحدہ کرنے کا عمل جلد از جلد پایہ تکمیل کو پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہوائی اڈوں کے بہتر انتظامات اور بین الاقوامی معیار کی خدمات مہیا کرنے کے ضمن میں دلچسپی کا اظہار کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں کو خوش آمدید کہا جائے گا۔
٭ سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد محمود ملک نے پی آئی اے اصلاحات کے سلسلے میں اب تک کی پیش رفت سے بھی وزیرِ اعظم کو آگاہ کیا۔