وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی وزیرِ اعظم آفس میں ملاقات

July 04, 2019

 
 اسلام آباد، 04جولائی2019:
وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی وزیرِ اعظم آفس میں ملاقات
٭ ملاقات میں وزیرِمنصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ،  مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، صوبائی وزیرِ خزانہ مخدوم ہاشم جوان بخت اور صوبائی وزیرِ صنعت پنجاب میاں محمد اسلم اور چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی بھی موجود
٭  ملاقات میں پنجاب میں صنعتی شعبے، زراعت اور سیاحت کے فروغ، خصوصی اقتصادی زونز کے قیام اور کاروباری طبقے کو درپیش مسائل کے حل کے سلسلے میں اٹھائے جانے والے اقدامات پر بریفنگ
٭  نامساعد معاشی حالات میں حکومت نے متوازن بجٹ پیش کیا ہے جس میں صنعتی شعبے کا فروغ اور کمزور طبقے کے تحفظ پرپوری توجہ دی گئی ہے۔معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے مشکل فیصلے کیے جن کا مقصد معیشت کی سمت درست کرنا اور ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنا ہے: وزیرِ اعظم
٭  کاروباری برادری کے تحفظات کا مکمل ادراک ہے۔ ٹیکس کے نظام پر کاروباری طبقے کا اعتماد بحال کرنے کے لئے ایف بی آر میں اصلاحات کا عمل جاری ہے تاکہ کاروباری برادری سمیت تمام طبقے از خود معاشی ترقی کے عمل میں حصہ دار بنیں:وزیرِ اعظم 
٭ وزیرِ اعظم کی چئیرمین ایف بی آر سمیت معاشی ٹیم کو مختلف کاروباری تنظیموں سے ملاقات کرنے اور معاشی  و ٹیکس نظام میں اصلاحات سے تفصیلی طور پر آگاہ کرنے کی ہدایت 
٭ کاروباری طبقے کو یہ باور کرایا جائے کہ ان اصلاحات کا مقصدملک کی اقتصادی ترقی، ریونیو نظام کی بہتری اور کاروباری طبقے کی حوصلہ افزائی ہے: وزیرِ اعظم