وزیرِ اعظم عمران خان سے کلین انرجی (شفاف توانائی) کے شعبے سے منسلک معروف امریکی ادارہ راکی ماؤنٹین انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین اموری بلاک لوونز اور ایتھن پال ویمپلر ( Mr. Amory Bloch Lovins and Mr. Ethan Paul Wampler)کی وزیرِ اعظم آفس میں ملاقات

July 02, 2019


اسلام آباد،02جولائی2019:
٭ وزیرِ اعظم عمران خان سے کلین انرجی (شفاف توانائی) کے شعبے سے منسلک معروف  امریکی  ادارہ راکی ماؤنٹین انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین اموری بلاک لوونز اور ایتھن پال ویمپلر (     Mr. Amory Bloch Lovins and Mr. Ethan Paul Wampler)کی  وزیرِ اعظم آفس میں ملاقات
٭ ملاقات میں وزیرِ اعظم کے مشیر محمد شہزاد ارباب، مشیر ماحولیات ملک امین اسلم، معاون خصوصی ندیم بابر و دیگر شریک
٭ امریکی ماہرین نے ماحول دوست پالیسیوں اور قوانین مرتب کرنے کے ضمن میں اپنی تکنیکی خدمات پیش کیں۔
٭ وزیرِ اعظم نے امریکی ماہرین کی جانب سے تعاون کی پیش کش پر کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت تعمیر کی جانے والی عمارات کے لئے گرین بلڈنگ قوائد  مرتب کرنے  میں امریکی ماہرین کی تکینکی معاونت کا خیر مقدم کیا جائے گا تاکہ جہاں ان عمارات کو ماحول دوست بنایا جا سکے وہاں توانائی کا بہتر استعمال یقینی بنایا جائے۔
٭ وزیرِ اعظم نے کہا کہ شفاف توانائی کی پیداوار میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس سے نہ صرف ماحول پر پڑنے والے منفی اثرات کو کم کرنے میں مدد ملے گی وہاں ماحول کا تحفظ اور قدرتی وسائل کاصحیح استعمال یقینی بنانے میں مدد بھی ملے گی۔