وزیرِ اعظم عمران خان کابڑھتی ہوئی مہنگائی اور انتظامیہ کی جانب سے اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کو کنٹرول کرنے میں ناکامی کا سخت نوٹس

June 27, 2019


اسلام آباد، 27جون2019:

٭ وزیرِ اعظم عمران خان کابڑھتی ہوئی مہنگائی اور انتظامیہ کی جانب سے اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کو کنٹرول کرنے میں ناکامی کا سخت نوٹس
٭ بڑھتی ہوئی مہنگائی، ذخیرہ اندوزی اوردیگر بد عنوانیوں کی روک تھام کے لئے وزیرِ اعظم آفس کی جانب سے تمام صوبائی چیف سیکرٹریز بشمو ل چیف کمشنر اسلام آباد کو فوری اقدامات لینے اوراس سلسلے میں خصوصی مہم شروع کرنے کی ہدایت
٭ مقامی اور مخصوص قوانین پر مکمل عملدرآمد کے ذریعے سروس ڈیلیوری کو یقینی بنانااور عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنا فیلڈ انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے: وزیرِ اعظم آفس کا مراسلہ
٭ متعلقہ اہلکاروں کے درمیان باہمی روابط کا فقدان، قوانین کا سطحی علم، غیر موثر عمل درآمد اور ذمہ داریوں سے احتراز کی روش نے جہاں متعلقہ قوانین کو غیر موثر بنا دیا ہے وہاں عام آدمی کی مشکلات میں اضافے کا سبب بنا ہے۔
٭ قیمتوں کے کنٹرول سے متعلق قوانین پر موثر عمل درآمد کے لئے فوری طور پر لائحہ عمل تشکیل دیا جائے: وزیراعظم کی ہدایت 
٭ پرائس اور مارکیٹ کمیٹیوں کو مزید موثر بنایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متعلقہ  قوانین کے تحت سخت کاروائی عمل میں لائی جائے: وزیرِ اعظم کا حکم
٭ فیلڈ افسران کو ہول سیل مارکیٹوں کا دورہ کرنے اور نیلامی کے دوران قیمتوں کے مناسب تعین کو یقینی بنانے کی ہدایت
٭ تمام صوبائی سیکرٹریز متعلقہ اضلاع میں خود  اچانک دورے کرکے قیمتوں کی جانچ پڑتال کریں: وزیراعظم کی ہدایت
٭ اسپیشل برانچ کوروازنہ کی بنیاد پران احکامات پر عمل درآمد کی رپورٹ متعلقہ وزیرِ اعلیٰ اور چیف سیکریٹری کو پیش کرنے کی ہدایت
٭  قیمتوں میں بلاجوازاضافہ کرنے والے غیر ذمہ دار عناصر کے خلاف کاروائی کے لئے موثر حکمت عملی اختیار کی جائے
٭ ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے: وزیرِ اعظم کی ہدایت
٭ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی جانب سے باقاعدگی سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی فہرستیں جاری کی جائیں اور ان پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔
٭اس مہم کی کامیابی کے لئے جزا و سزا پر مبنی کارکردگی جانچنے کا پیمانہ بھی مقرر کیا جائے: وزیرِ اعظم کی ہدایت
٭ تمام صوبائی حکام کو سات دنوں میں وزیرِ اعظم کے ان احکامات پر عمل درآمد کے سلسلے میں پیش رفت کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم