وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان ریگولیٹری ماڈرنائزیشن انیشی ایٹیو (Pakistan Regulatory Modernisation Initiative) سے متعلق اجلاس

June 24, 2019

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان ریگولیٹری ماڈرنائزیشن انیشی ایٹیو (Pakistan Regulatory Modernisation Initiative) سے متعلق اجلاس

※ اجلاس میں وزیر اعظم کے مشیر  محمد شہزاد ارباب، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ ، معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی یوسف بیگ مرزا، چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی، و دیگر شریک

اجلاس میں مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ محمد شہزاد ارباب کی جانب سے پی آر ایم آئی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ

اس اقدام کا مقصد کاروبار کے سلسلے میں ضروری مراحل جیسے کہ ریجسٹریشن، پرمٹ ، اجازت نامے وغیرہ کو آسان بنانا ہے تاکہ جہاں مختلف اور غیر ضروری عوامل اور اجازت ناموں کو ختم کیا جا سکے وہاں کاروبار کی ریجسٹریشن کو سہل بنا دیا جائے تاکہ کاروباری برادری بغیر کسی دقت کاروباری سرگرمیاں سر انجام دے سکے

※ پاکستان ریگولیٹری ماڈرنائزیشن انیشی ایٹیو (پی آر ایم آئی) ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ صوبوں کی مشاورت و معاونت سے  قومی سطح پر اٹھایا جانے والا اقدام ہے جس کا مقصد ریگولیٹری فریم ورک اور ریجسٹریشن کے عمل کو سہل بنانا ہے تاکہ کاروباری طبقے کے لیے آسانیاں پیدا کی جا سکیں

پی ایم آر آئی انیشی ایٹیو کے تحت میپنگ، ریشنلائزیشن، ماڈرنائزیشن اور آٹومیشن کا عمل کیا جائے گا۔

پی آر ایم آئی کا مقصد کاروبار کے لیے ضروری عوامل کو سہل بنا کر جہاں کرپشن کا خاتمہ کرنا ہے وہاں کاروباری طبقے خصوصا چھوٹی اور درمیانی صنعتوں اور کاروبار کو آسانیاں فراہم کرنا ہے اور آٹو میشن کا فروغ ہے

وزیر اعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مختلف محکموں سے اجازت ناموں کی شرط اور  آٹومیشن نہ ہونے کے باعث چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعت بہت متاثر ہوئی ہے۔ متعدد اجازت ناموں کی شرط اور مختلف ریگولیٹری مراحل کی وجہ سے جہاں ایک طرف کرپشن کی راہیں ہموار ہوتی ہیں وہاں غیر ملکی سرمایہ کاری بھی متاثر ہوتی ہے

※ پی آر ایم آئی کے حوالے سے وزیر اعظم نے ایک اسٹیرنگ کمیٹی کے قیام کی منظوری دی جس کی سربراہی مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ محمد شہزاد ارباب اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کریں گے۔ اسٹیرنگ کمیٹی میں سیکرٹری کامرس، چیئرمین ایف بی آر، چیئرمین ایس ای سی پی ، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ، صدر ایف پی سی سی آئی، لاہور کراچی اور فیصل آباد چیمبر آف کامرس کے صدور اور
پاکستان بزنس کونسل کے نمائندے شامل ھوں گے

پی آر ایم آئی موجودہ حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کا اہم جزو ہے: وزیر اعظم

※ ریگولیشن کے عمل میں بہتری لانے اور اسے جدید طرز پر استوار کرنےکا مقصد کاروباری طبقے کو سہولت فراہم کرنا ہے: وزیر اعظم