وزیر اعظم عمران خان سے بزنس کمیونٹی کے نمائندگان کی ملاقات

June 20, 2019


وزیر اعظم عمران خان سے بزنس کمیونٹی کے نمائندگان کی ملاقات

ملاقات میں عقیل کریم ڈھیڈی، محسن سنگانی، احمد چنائے ، دارو خان، زبیر طفیل، زبیر موتی والا، جاوید بلوانی، علی حبیب اور ایس ایم منیر شریک

وزیر توانائی عمر ایوب ، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ،  وزیر مملکت حماد اظہر، ڈاکٹر عشرت حسین، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی بھی ملاقات میں موجود

بزنس کمیونٹی کے نمائندگان نے حکومت کی جانب سے جاری معاشی  اصلاحات پر تجاویز پیش کیں

ملک میں کاروباری سرگرمیوں کا فروغ اورمینوفیکچرنگ سیکٹر کی ترویج حکومت کی اولین ترجیح ہے : وزیر اعظم

معاشی مشکلات پر قابو پانے اور معیشت کے استحکام کے لیے حکومت اور بزنس کمیونٹی کے مابین موثر اشتراک  کی ضرورت ہے: وزیر اعظم

بزنس کمیونٹی کے نمائندگان نے کہا کہ معاشی اصلاحات کے عمل میں کاروباری برادری حکومت کے ساتھ کھڑی ہے اور معاشی اصلاحات کے عمل کو آگے بڑھانے میں مکمل تعاون کرے گی۔