وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آزاد جموں و کشمیر کے مختلف ترقیاتی منصوبوں ، سیاحت کے فروغ اور دیگر اہم معاملات پر اعلیٰ سطحی اجلاس

June 20, 2019

 

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آزاد جموں و کشمیر کے مختلف ترقیاتی منصوبوں ، سیاحت کے فروغ  اور دیگر  اہم معاملات پر اعلیٰ سطحی اجلاس
اجلاس میں وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور، وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار،  وزیرِ آبی وسائل فیصل واؤڈا، مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی  ملک امین اسلم ، وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر راجا فاروق حیدر، معاون خصوصی  برائے سماجی تحفظ و تخفیفِ غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر، متعلقہ وفاقی سیکرٹریز ، چیف سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر و دیگر سینئر افسران شریک
وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر راجا فاروق حیدر  نے کشمیر کا مسئلہ پرزور طریقے سے عالمی سطح پر  اٹھانے اور آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کو درپیش مسائل  کے حل میں وزیر اعظم عمران خان کی ذاتی دلچسپی  اور کاوشوں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

بین الاقوامی سطح پر کشمیر کا مسئلہ اجاگر کرنے،  بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے ، آزاد کشمیر کو ترقیاتی کونسل سمیت مختلف فورمز میں شامل کرنے ، تعمیر و ترقی کے لئے مالی معاونت فراہم کرنے  اور مسائل کے حل کے سلسلے میں وفاقی حکومت کے تعاون کے مشکور ہیں: وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر راجا فاروق حیدر

وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر  کی جانب سے وزیرِ اعظم  عمران خان کوآزاد کشمیر کا دورہ کرنے اورآزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کی دعوت

حکومت  پاکستان کی جانب سے نئی ویزہ پالیسی آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ میں معاون ثابت ہو رہی ہے: وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر راجا فاروق حیدر کی گفتگو

اجلاس میں لائن آف کنٹرول کے متاثرین کی بحالی اور فلاح و بہبود کے حوالے سے وفاقی حکومت کے منصوبوں، ایل او سی متاثرین کو صحت انصاف کارڈ کی فراہمی،  مانسہرہ مظفرآباد منگلا میرپور  (فور ایم ) پراجیکٹ، نیلم جہلم اور کوہالہ پراجیکٹ، منگلا ڈیم توسیع منصوبے سے متعلقہ معاملات کے علاوہ آزاد جموں کشمیر میں سیاحت کے فروغ کے حوالے سے گفتگو

ایل او سی سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے تین ارب روپے کا پراجیکٹ بنایا گیا ہے: وزیرِ منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار کی  اجلاس کے دوران  بریفنگ

وزیرِ اعظم کو نیلم جہلم اور کوہالہ پراجیکٹ کے معاملات کا جائزہ لینے کے لئے قائم کردہ کمیٹی کی کاروائی  اوراب تک کی  پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ 
منگلا ڈیم ریزنگ  (توسیع) پراجیکٹ سے متعلق معاملات کے حل کے لئے کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری
اجلاس میں آزاد جمو ں و کشمیر میں سیاحت کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو
نیشنل ٹورازم کوارڈینیشن بورڈ  کی مشاورت سے آزاد جموں و کشمیر میں سیاحت کے فروغ اور خصوصا سیاحت کے شعبے میں نجی شعبے کی حوصلہ افزائی و سرمایہ کاری کے لئے مفصل لائحہ عمل تشکیل دیا جائے: وزیرِ اعظم  عمران خان کی آزاد جموں کشمیر حکومت کو ہدایت
آزاد جموں و کشمیر میں سیاحت کا بے انتہا پوٹینشل ہے جس کو  برؤے کار لانے اور فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے: وزیرِ اعظم
بیرون ملک مقیم پاکستانی  آزاد جموں و کشمیر کا سب سے بڑا اثاثہ  ہیں ان کے مسائل کے حل  پر خصوصی توجہ دی جائے: وزیرِ اعظم عمران خان