وزیراعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی لاہور میں ملاقات۔

June 19, 2019

 
 
لاہور: ۱۹ جون ۲۰۱۹
 
 
وزیراعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی لاہور میں ملاقات۔
 
ملاقات میں چیف سیکرٹری پنجاب اور آئ جی پنجاب موجود تھے۔ 
 
ملاقات میں صوبہ پنجاب کی مجموعی صورتحال، خصوصاً صوبے میں امن و امان اور عوام الناس کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے امور پر گفتگو۔ 
 
وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ صوبے میں ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں کا دائرہ کار وسیع کیا جائے اور ان پر عملدرآمد کی رفتار کو تیز کیا جائے۔ 
 
عام آدمی کی زندگی میں آسانی اور سہولیات کی بروقت فراہمی کو ہر قیمت پر ممکن بنایا جائے اور ان کی شکایات کے ازالے کے لئے فوری اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ وزیراعظم۔