وزیرِ اعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسمعیل اور وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم کی وزیرِ اعظم آفس میں ملاقات

June 18, 2019

اسلام آباد،18جون2019:

٭ وزیرِ اعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسمعیل اور وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم کی وزیرِ اعظم آفس میں ملاقات
٭ ملاقات میں ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے پر اتفاق
٭ میئر کراچی اور میئر حیدرآباد کو مالی پیکیج دیا جائے گا
٭ وزیرِ اعظم نے وفاقی وزیرِ قانون اور گورنر سندھ پر مشتمل کمیٹی کو ٹاسک دے دیا
٭ کمیٹی دو دن میں طریقہ کار وضع کرکے وزیرِ اعظم کو اپنی سفارشات پیش کرے گی
٭ وزیرِ اعظم نے میئر کراچی اور میئر حیدر آباد کو بااختیار بنانے کی ضرورت پر زور دیا
٭ وزیرِ اعظم نے جمہوری عمل میں ایم کیو ایم کے مثبت کردار کو سراہا
٭ کراچی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا: وزیرِ اعظم