وزیراعظم عمران خان سے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز کی پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیراعظم کے چیمبر میں ملاقات۔

June 17, 2019

 

اسلام آباد17جون2019
 
وزیراعظم عمران خان سے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز کی پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیراعظم کے چیمبر میں ملاقات۔ 
 
ملاقات میں سینیٹر شبلی فراز، معاون خصوصی نعیم الحق اور سینیٹر فیصل جاوید بھی موجود تھے۔ 
 
ملاقات میں ایوان بالا میں پارلیمانی اور قانون سازی سے متعلق مختلف امور خصوصاً بجٹ تجاویز سے متعلق امور پر گفتگو۔ 
 
وزیراعظم نے ایوان بالا کے امور میں اراکین کے کردار کے حوالے سے اپنے ویثرن سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ عوام پارلیمنٹیرینز کو اپنے حقوق اور امنگوں کے ترجمان کی حیثیت سے دیکھتے ہیں۔ اراکین جب عوام کی آواز بنتے ہیں تو عوام کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ وزیراعظم۔ 
 
وزیراعظم نے کہا موجودہ حکومت کی ان تھک کوششوں کی بدولت دنیا آج کے پاکستان کو انتہائی اہم ملک کی حیثیت سے دیکھ رہی ہے جو سٹریٹیجک اور سرمایہ کاری کے مواقعوں سے بھرپور ہے۔ 
انشاللہ جلد ہمارا ملک ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار ہو گا۔ وزیراعظم۔
 
اراکین سینیٹ میں سینیٹر شہزاد وسیم، سینیٹر اعظم خان سواتی، سینیٹر فدا محمد، سینیٹر لیاقت خان ترکئی، سینیٹر محسن عزیز، سینیٹر ثمینہ سعید، سینیٹر سیمی ایزدی، سینیٹر ڈاکٹر مہر تاج روغانی، سینیٹر محمد ایوب آفریدی ، سینیٹر ولید اقبال، سینیٹر نعمان وزیر خٹک ،سینیٹر بریگیڈئیر ریٹائرڈ جان کینیتھ ولیمز، سینیٹر ہدایت اللہ خان، سینیٹر مزرامحمد آفریدی ، سینیٹر سجاد حسین طوری اور سینیٹر اورنگزیب خان شامل تھے.