وزیر اعظم عمران خان سے حیدر آباد، لاڑکانہ ، سکھر اور میر پور خاص ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی کی وزیر اعظم آفس میں ملاقات

June 12, 2019

 
Islamabad, 12 June 2019:  

وزیر اعظم عمران خان سے حیدر آباد، لاڑکانہ ، سکھر اور میر پور خاص ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی کی وزیر اعظم آفس میں ملاقات

ملاقات میں میاں محمد سومرو، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، غوث بخش خان مہر، نزہت پٹھان، لال چند، جئے پرکاش ، صابر حسین قائم خانی، صلاح الدین، اور سائرہ بانو شریک

معاون خصوصی نعیم الحق، ارشد داد، سیف اللہ نیازی بھی ملاقات میں موجود

صوبہ سندھ کی مجموعی صورتحال، وفاق کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کے عوام کو درپیش مسائل پر بات چیت

اراکین قومی اسمبلی نے ملکی معیشت کے استحکام، سال 20-2019کے بجٹ اور وزیر اعظم کی جانب سے گذشتہ رات اہم قومی امور پر عوام کو اعتماد میں لینے پر وزیر اعظم اور انکی ٹیم کو سراہا

اراکین نے وزیر اعظم کو اپنے متعلقہ حلقوں میں عوام کو درپیش  مسائل سے آگاہ کیا۔

سندھ کے عوام کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے ۔بہت جلد چند دنوں کے لیے سندھ کا دورہ کروں گا وزیراعظم

قومی وسائل کی لوٹ مار کرنے والوں  کا مکمل احتساب ہوگا: وزیر اعظم