وزیراعظم آفس کا جعلی خط کا سخت نوٹس

June 12, 2019

 
Islamabad, 12 June 2019:  

*وزیراعظم آفس کا جعلی خط کا سخت نوٹس* ۔

*  10 جون کو تحریر کردہ اس جعلی خط میں وزیراعظم آفس کی طرف سے مبینہ طور پر عذادار حسین نامی شخص کو ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ میں بطور انسپکٹر تعینات کرنے کی سفارش کی گئی۔

*  اس ضمن میں وزیراعظم آفس کی طرف سے ایف آئی اے کو فوری طور پر تحقیقات کرنے اور ضروری کارروائی کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

*  ایف آئی اے ایک ہفتے کے اندر وزیراعظم آفس کو اس معاملے پر رپورٹ پیش کرے گا۔