وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت صوبہ خیبر پختونخواہ کے سالانہ بجٹ مالی سال2019.20 پر بریفنگ

June 10, 2019


Islamabad: June 10, 2019  

وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت صوبہ خیبر پختونخواہ کے سالانہ بجٹ مالی سال2019.20 پر بریفنگ

※ وزیر برائے منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ محمد ارباب شہزاد، وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان، صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا، سینئر وزیر عاطف خان، وفاقی سیکرٹری خزانہ، چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ، گورنر اسٹیٹ بنک ، چیئرمین ایف بی آر، و دیگر متعلقہ حکام شریک

※ وزیر اعظم کو خیبر پختونخواہ سالانہ بجٹ کے  بنیادی خدو خال سے آگاہ کیا گیا

※ صحت، تعلیم، پانی، مواصلات کے منصوبوں  کے علاوہ سیاحت، ماحولیات، ایگریکلچر، اربن ڈویلپمنٹ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انڈسٹری بجٹ کی ترجیحات میں شامل

※ انضمام شدہ علاقوں کی تعمیر و ترقی  بجٹ میں اہم ترجیح ہے : بریفنگ

※ بجٹ میں صوبے کے اپنے مالیاتی وسائل بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے  :بریفنگ

※ ملکی معاشی حالات کے پیش نظر ممکنہ حد تک کفایت شعاری اختیار کی جائے تاہم اس مہم سے انضمام شدہ علاقوں کی تعمیر و ترقی سے متعلقہ عمل متاثر نہیں ہونا چاہیے۔وزیراعظم

※ کفایت شعاری کا آغاز صاحب اختیار لوگوں سے کیا جائے تاکہ عوام کے سامنے مثال قائم کی جا سکے: وزیر اعظم

※  بجٹ میں وزیر اعظم آفس سمیت وفاقی حکومت کے اداروں کی جانب سے اخراجات میں کمی کی تجاویز قابل تحسین ہیں۔ ان اقدامات کے نتیجے میں ہونے والی بچت کو پس ماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی پر خرچ کیا جائے گا: وزیر اعظم