وزیرِ اعظم عمران خان سے ایکسپو 2020تھیم کمیٹی کے اراکین کی گورنر ہاؤس کراچی میں ملاقات

May 24, 2019

24
مئی 2019:
٭ وزیرِ اعظم عمران خان سے ایکسپو 2020تھیم کمیٹی کے اراکین کی گورنر ہاؤس کراچی  میں ملاقات
٭ ملاقات میں گورنر سندھ عمران اسمعیل ، وفاقی وزیر براے بحری امور علی زیدی، مشیر براے تجارت عبدالرزاق داؤد، سیکرٹری ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی صالح فاروقی، ڈائریکٹر جنرل  ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی  سید رفیع بشیر شاہ و تھیم کمیٹی کے دیگر اراکین موجود

٭ ایکسپو 2020دبئی میں منعقد کی جا رہی ہے جس میں 190کے قریب ممالک شرکت کر رہے ہیں

٭  اجلاس میں  وزیرِ اعظم کو ایکسپو 2020کے سلسلے میں کی جانے والی تیاریوں اور اس ضمن میں مختلف شعبوں کے درمیان روابط و کوارڈینیشن کے بارے میں آگاہ کیا۔

٭  قدرت نے پاکستان کو بے شمار نعمتوں اور صلاحیتیوں سے نوازا ہے۔ معیشت کے روائتی و غیر روائتی شعبوں میں پاکستانی مصنوعات کے علاوہ ملک میں سیاحت کا بھرپور پوٹینشنل موجود ہے جس کے بارے میں بین الاقوامی سطح پر آگاہی کا فقدان ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان کی صلاحیتوں اور مختلف شعبوں میں مہارت کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا جائے: وزیرِ اعظم

٭ ایکسپو 2020 پاکستانی مصنوعات اور سیاحت جیسے شعبوں کو علاقائی اور عالمی سطح پر روشناس کرانے کے سلسلے میں آئیڈیل پلیٹ فارم مہیا کرے گا۔ اس پلیٹ فارم سے بھرپور استفادہ کیا جائے: وزیرِ اعظم