وزیر اعظم عمران خان سے FPCCI اور تاجر برادری کے وفد کی کراچی میں ملاقات ۔

May 24, 2019


وزیر اعظم عمران خان سے 
FPCCI اور تاجر برادری کے وفد کی کراچی میں ملاقات ۔

وفد میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبر ز آف کامرس اینڈ انڈسٹری، کراچی چیمبر ز آف کامرس، ایمپلائرز فیڈریشن، پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس، پاکستان لیدر گارمنٹس، رائس ایکسپورٹ، پاکستان آٹو موٹیوپارٹس، پاکستان بیڈ وئیر ایکسپورٹرز، پاکستان ڈینم مینو فیکچررز، ٹاول منیو فیکچررز، پاکستان ہوزری و دیگر کاروباری شعبوں کے نمائندگان شریک

گورنر سندھ عمران اسمعیل ، وفاقی وزیر براے بحری امور علی زیدی، مشیر براے تجارت عبدالرزاق داؤد ملاقات میں موجود۔

میں چاہتا ہوں کے ہماری حکومت سب سے زیادہ تاجر اور سرمایہ کار دوست حکومت جانی جائے ۔ وزیر اعظم

میرا مشن پاکستان سے غربت مٹانا ہے جس میں تاجر برادری میرا ساتھ دے ۔ وزیر اعظم

گزشتہ حکمرانوں نے معیشت کو کرپشن سے تباہ کر دیا۔  ہمیں ایک خستہ حال معیشت ملی۔  میں چوروں کو نہی چھوڑ سکتا۔  وزیر اعظم

اس وقت حکومت کی توجہ معاشی استحکام پر مرکوز ہے۔  وزیر اعظم

ایف بی ار اور اسٹیٹ بینک میں ماہرین تعینات کیے ۔ وزیر اعظم

میری تاجر برادری سے التماس ہے کہ ایمنسٹی  اسکیم سے فائدہ اٹھائیں ۔ وزیر اعظم

  حکومت چاہتی ہے کہ نجی شعبہ معیشت کے استحکام اور اقتصادی ترقی میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرے۔ حکومت سرمایہ کاری اور تجارتی سرگرمیوں  کے فروغ میں ہر ممکن تعاون کرے گی اور تمام تر سہولیات فراہم کرے گی: وزیرِ اعظم

٭ کاروبار میں سہولت(ایز آف ڈوئنگ بزنس)، ایف بی آر کی اصلاحات اور تجارت کے لئے ساز گار اور کاروبار دوست ماحول کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہیں:  وزیرِ اعظم

٭ کاروباری برادری کی جانب سے حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار

٭ وفد کی جانب سے معاشی استحکام اور اقتصادی اہداف کے حصول کے لئے تجاویز پیش