وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیر توانائی عمر ایوب خان اور معاون خصوصی ندیم بابر کی ملاقات

May 23, 2019


وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیر توانائی عمر ایوب خان اور معاون خصوصی ندیم بابر کی ملاقات

وزیرِتوانائی نے وزیرِ اعظم کو توانائی کے شعبے میں کی جانے والی اصلاحات اور خصوصا بجلی اورگیس چوری کی روک تھام کے سلسلے میں  چلائی جانے والے ملک گیر مہم میں اب تک حاصل ہونے والی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔

وزیرِاعظم نے بجلی اور گیس چوری کی روک تھام کی کامیاب مہم پر وزیرِ توانائی اور انکی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا

بجلی اور گیس چوری میں ملوث عناصر کے خلاف بلا تفریق و امتیاز کاروائی جاری رکھی جائے: وزیرِ اعظم

چوری میں ملوث عناصر کو عوام کے سامنے بے نقاب کیا جائے : وزیرِ اعظم

معاون خصوصی ندیم بابر نے وزیرِ اعظم کو اپنے دورہ ترکمانستان کے حوالے سے آگاہ کیا