وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ایمپلایئز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹیٹیوشن (ای او بی آئی) کے حوالے سے بریفنگ

May 23, 2019


وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ایمپلایئز اولڈ ایج بینی فٹس  انسٹیٹیوشن  (ای او  بی آئی) کے حوالے سے بریفنگ

معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ سید ذوالفقار عباس بخاری ، چئیرمین ای او بی آئی اظہر حمید  و دیگر افسران شریک

وزیرِ اعظم کو  ایمپلایئز اولڈ ایج بینی فٹس  انسٹیٹیوشن کی موجودہ صورتحال ، ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور عمر رسیدہ پیشنرز کو سہولیات کی فراہمی  کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ

وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ ایمپلایئز اولڈ ایج بینی فٹس  انسٹیٹیوشن کی جانب سے ملک میں جلد پینشن ڈے کا انعقاد کیا جائے گا جس میں اپنی ذمہ داریاں  باقاعدگی سے ادا کرنے والے  مالکان اور ایمپلائرز کی حوصلہ افزائی کی جائے گی

ایمپلایئز اولڈ ایج بینی فٹس  انسٹیٹیوشن میں مزدوروں اور ورکرز کی ریجسٹریشن کو یقینی بنانے کے لئے  نہ صرف ریجسٹریشن کے عمل کو آسان بنایا جا رہا ہے بلکہ اس سارے عمل کو ڈیجیٹل کیا جا رہا ہے تاکہ کرپشن و دیگر بد عنوانیوں کا خاتمہ کیا جا سکے: وزیرِ  اعظم کو بریفنگ

ریجسٹرڈ ایمپلائیز کا مکمل ڈیٹا بینک مرتب کیا جا رہا ہے۔

ریجسٹرڈ ملازمین کی شکایات کا ازالہ کرنے کے لئے جدید کمپلینٹ منیجمنٹ سسٹم شروع کیا  جا رہا ہے۔

کم آمدنی والے افراد کو گھروں کی فراہمی کے حکومتی پروگرام کے تحت ای او بی آئی کی ذیلی کمپنی  پاکستان رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ اینڈ منیجمنٹ کمپنی  کی جانب سے کم آمدنی والے افراد کے لئے گھروں کی تعمیر کے منصوبے  کی تجویز وزیرِ اعظم کو پیش

اس منصوبے کے تحت تین اور پانچ مرلہ  کے ساڑھے پانچ ہزار گھر تعمیر کیے جائیں گے۔ 

وزیرِ اعظم کی ای او بی آئی انتظامیہ کو پینشنرز کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنے کی ہدایت
پینشن حاصل کرنے والے عمر رسیدہ  افراد کی سہولت    کے لئے بینکوں کے ساتھ ساتھ پیمنٹ کی دیگر سہولتوں کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے: وزیرِ اعظم کی ہدایت

ای او بی آئی کے حوالے سے وفاق اور صوبوں کے مابین بعض معاملات کے حل کے لئے ان معاملات کو جلد از جلد مشترکہ مفادات کی کونسل کے سامنے پیش کیا جائے تاکہ ان معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کر کے ایمپلائیز کی فلا ح و بہبود پر بھرپور توجہ  دی جا سکے: وزیرِ اعظم