وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت وزیرِ اعظم کمیٹی برائے ماحولیاتی تبدیلی کا اجلاس

May 17, 2019

 

اسلام آباد،17مئی2019:
٭ وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت وزیرِ اعظم کمیٹی برائے ماحولیاتی تبدیلی کا اجلاس، 
٭اجلاس میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلقہ امور پر غور
٭ اجلاس میں وزیرِ برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی صاحبزادہ محبوب سلطان، وزیرِ منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، وزیرِ توانائی عمر ایوب خان، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، مشیر ماحولیات ملک امین اسلم، معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، ترجمان ندیم افضل چن، معاون خصوصی یوسف بیگ مرزا، وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان، وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمام خان، وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر، وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن  اور متعلقہ محکموں کے سینئر افسران شریک
٭   مشیر ماحولیات ملک امین اسلم کی وزیرِ اعظم کو الیکٹرک وہیکل پالیسی  (برقی قوت سے چلنے والی گاڑیوں سے متعلق پالیسی) پر بریفنگ
٭ وزیرِاعظم کو بتایا گیا کہ صوبہ پنجاب میں ماحولیاتی آلودگی کی ایک بڑی وجہ گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ پر توجہ دی جائے۔ وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ سے  جہاں تیل کی درآمدات میں کمی آئے گی وہاں ماحولیاتی نقصانات پر قابو پانے میں بھی خاطر خواہ مدد ملے گی۔ علاوہ ازیں اس سے سرمایہ کاری کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔ 
٭ وزیرِ اعظم نے مشیر ماحولیات کو ہدایت کی کہ  الیکٹرک وہیکل پالیسی کو آئندہ دو ہفتوں میں حتمی شکل دے کر کابینہ کے سامنے  منظوری کے لئے پیش کیا جائے۔ 
 
٭ وزیرِ اعظم کو پنجاب میں سموگ پر قابو پانے اور اس کے تدارک کے لئے ترتیب دی جانے والی حکمت عملی پر بریفنگ
٭ وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ سموگ پر قابو پانے کے لئے پنجاب گرین ڈویلپمنٹ پروگرام پر کام شروع کیا جا چکا ہے۔سموگ کی صورتحال پر نظر رکھنے کے لئے دس سنٹر قائم کیے گئے ہیں۔ عوام الناس میں سموگ کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے سموگ ورکنگ گروپ کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے۔ بھٹہ مالکان کو جدید طریقے اختیار کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔ نیز فصلوں کی باقیات کی موثر تلفی کے لئے بائیو انرجی کمپنی سے ایم او یو کیا جا رہا ہے۔ 
 
٭ وزیرِ اعظم کو گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ماحولیاتی تبدلیوں اور اس سے متعلقہ امور پر بھی تفصیلی بریفنگ
وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں ماحولیاتی تبدیلیوں پر قابو پانے کے لئے تمام متعلقہ وفاقی اور صوبائی ادارے رابطے میں رہیں تاکہ موسم گرما میں ممکنہ سیلاب کی صورتحال میں بروقت ضروری اقدامات اٹھائے جا سکیں 
 
٭ وزیرِ اعظم کو ماحولیات کی بہتری کے حوالے سے موجودہ حکومت کے سب سے اہم منصوبے ،دس ارب پودے لگانے کے منصوبے پر اب تک کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ۔ وزیرِ اعظم کو بتایا گیا دس ارب درخت لگانے کے منصوبے کو عملی  جامہ پہنانے کے لئے ضروری مالی وسائل اکٹھا کرنے کے لئے بھی مختلف تجاویز پر کام کیا جا رہا ہے جس میں گرین سکوک، فارسٹ بونڈز، اور چین کے تعاون سے گرین فنڈ کا قیام شامل ہے۔ 
٭ ماحولیاتی آلودگی کے مسئلے پر قابو پانے کے  حوالے سے اٹھائے جانے والے دیگر مختلف اقدامات پر بریفنگ دیتے ہوئے وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ وفاقی دارالحکومت میں پلاسٹک بیگ کے استعمال کے حوالے سے قواعد و ضوابط ترتیب دیے جاچکے ہیں اور 14اگست2019 سے وفاقی دارالحکومت میں پلاسٹک بیگ کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی جائے گی۔