وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد

May 16, 2019

 
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد
 
اجلاس میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے واجبات اور ادائیگیوں کے متعلق تفصیلی گفتگو۔
 
اجلاس میں معاون خصوصی وزیر اعظم برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی وزیراعظم برائے میڈیا آ فیرز یوسف بیگ مرزا، صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب سید صمصام بخاری ، سینٹر فیصل جاوید اور وزیر اعظم کے سیکرٹری کی شرکت۔
 
معاون خصوصی وزیر اعظم برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وزیراعظم کو میڈیا صنعت کے مسائل سے آگاہ کیا۔
 
اجلاس میں پاکستان براڈکاسٹنگ ایسوسی ایشن اور آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے واجبات کے معاملات بھی تفصیلی طور پرزیر بحث آئے۔
 
واجبات کی ادائیگیوں کے حوالے سے وزارت اطلاعات پی بی اے اور اے پی این ایس کے نمائندگان کے ساتھ فوری مشاورت کرے ۔ وزیرا عظم کی ہدایت
 
 عید سے پہلے واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں ۔ وزیرا عظم کی وزارت اطلاعات کو ہدایت
 
معاون خصوصی اطلاعات و نشریات اس عمل کی ذاتی طور پر خود نگرانی کریں ۔ وزیرا عظم
 
آزادی اظہار رائے کے آئینی اور بنیادی حق پر کامل یقین رکھتے ہیں ۔ وزیرا عظم
 
آزاد اور ذمہ دار صحافت کا فروغ جمہوریت کی مضبوطی کے لئے ناگریز ہے۔ وزیرا عظم
 
میڈیا صنعت سے وابستہ افراد کے مسائل کا بخوبی احساس ہے ، ان کا حل اولین ترجیح ہے ۔ وزیرا عظم
 
وزارت اطلاعات حکومت کے اصلاحاتی پروگرام کو میڈیا کے ذریعے اجاگر کرے۔وزیرا عظم