وزیراعظم آفس سے چیف سیکرٹری بلوچستان کو مراسلہ

May 15, 2019

 
وزیراعظم آفس سے چیف سیکرٹری بلوچستان کو مراسلہ
 
شکایات کا بروقت ازالہ نہ کرنے پر مایوسی کا اظہار 
 
بلوچستان کے سرکاری افسران و دیگراہلکار شکایات کے ازالے میں کوتاہی برت رہے ہیں۔مراسلہ
 
تمام صوبوں میں بلوچستان شکایات کے ازالے میں سب سے پیچھے ہے۔ مراسلہ
 
پاکستان سیٹیزن پورٹل پر شکایات کے ازالے کی مانیٹرنگ کیلئے وزیراعظم مانیٹرنگ سیل قائم کیا گیا ہے جہاں تمام صوبوں کی کارکردگی کو جانچا جارہا ہے۔مراسلہ
 
پاکستان سیٹیزن پورٹل پر شکایات کے ازالے کے حوالے سے وقتاً فوقتاً وزیر اعظم پاکستان کو آگاہ کیا جارہا ہے۔مراسلہ
 
بلوچستان  حکومت نے کل  4791 شکایات میں 800 شکایات حل کی ہیں جو کہ  محض17فیصد بنتا ہے۔مراسلہ 
 
اسی طرح 4791میں 1152شکایات زائدالمیعاد ہیں جو 24فیصد بنتی ہیں۔مراسلہ
 
صوبہ بلوچستان میں سرکاری دفاتر کو 53پورٹل اکاؤٹنس دیئے گئے ہیں جن میں 41اکاؤنٹس کی کارکردگی صفر ہے۔مراسلہ
 
سرکاری افسران و دیگر اہلکاروں کی آسانی کیلئے ان کو گائیڈ لائن بھی مہیا کی گئی ہے،لیکن پھر بھی کارکردگی تسلی بخش نہیں۔مراسلہ
 
عوام کے مسائل کو حل کرنا اور ان کے لئے آسانیاں پیدا کرنا وزیراعظم پاکستان کا مشن ہے، 
 
سرکاری افسران و اہلکار عوام کی خدمت کریں، غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے: چیف سیکرٹری کو ہدایت