٭ وزیرِ اعظم عمران خان سے ہاورڈ کلب آف پاکستان (Harvard Club of Pakistan) کے وفد کی ملاقات

May 08, 2019

اسلام آباد، 08مئی 2019:
٭ وزیرِ اعظم عمران خان سے ہاورڈ کلب آف پاکستان (Harvard Club of Pakistan)  کے وفد کی ملاقات
٭ وفد کی قیادت صدر ہاورڈ کلب آف پاکستان محمد علی نیکوکارہ کر رہے تھے جبکہ وفد میں نادیہ ناویوالہ، کامران کمال، عفنان کریم کنڈی، پیر سعد احسن الدین اور آفتاب حیدر شامل تھے۔
٭ سینیٹر فیصل جاوید بھی ملاقات میں موجود تھے۔
٭ وفد نے وزیرِ اعظم کو ملکی معیشت کی بہتری،  فوجداری مقدمات سے متعلقہ انصاف کے طریقہ کار (کریمنل جسٹس سسٹم)، توانائی کے شعبے،  ذرائع رسل و رسائل (لاجسٹکس) کی بہتری، نظام تعلیم میں اصلاحات، ملکی قومی تشخص کواجاگر کرنے، ملکی سیاحت کو عالمی سطح پر روشناس کرانے وغیرہ جیسے اہم معاملات پر وزیرِ اعظم کو اپنی تجاویز پیش کیں۔
  ٭ وزیرِ اعظم نے وفد کی سفارشات کو سراہا تے ہوئے کہا کہ نوجوان ملک کاحقیقی اثاثہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر باعث اطمینان ہے کہ نوجوانوں کو ملک کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے۔اور حکومت ان مسائل کے حل کے لئے نوجوانوں کی جانب سے پیش کی جانے والی تجاویز کا خیر مقدم کرتی ہے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ نوجوانوں کی بھرپور شرکت کے بغیر ترقی کا عمل ادھورا رہے گا۔