وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اینٹی کرپشن اسٹیبلشمینٹ پنجاب پر بریفنگ

May 04, 2019

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اینٹی کرپشن اسٹیبلشمینٹ پنجاب پر بریفنگ۔ 

 

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، معاون خصوصی وزیر اعظم شہزاد اکبر کی شرکت۔ چیف سیکرٹری پنجاب، آئ جی پنجاب، ڈی جی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب اور ڈائریکٹرز اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب اجلاس میں موجود تھے۔ 

 

 ڈی جی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب اعجاز حسین شاہ نے شرکاء کو اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے مشن، انتظامی ڈھانچے، قانونی فریم ورک، عملداری کے طریقہ کار، ہیومن ریسورس،ادارے کو مالی بد عنوانیوں کی ریکوری اور گرفتاریوں کے حوالے سے اب تک حاصل شدہ کامیابیوں پربریفنگ دی اور مستقبل میں ادارہ جاتی لائحہ عمل کو مزید موئثر بنانے، خصوصا افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنے اور وائٹ کالر کر ائمز کو کنٹرول کرنے میں پیشہ وارانہ مہارت کو بڑھانے کے حوالے سے افسران کےتربیتی کورس کی تجاویز پیش کیں۔

 

 

وزیراعظم عمران خان نے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کے پیشہ وارانہ فرائض عام فرائض نہیں ہیں، بلکہ ملک کے موجودہ حالات میں یہ ایک جہاد ہے۔ 

 

اللہ تعالی نے ہمارے ملک کو بے پناہ وسائل سے نوازا ہے۔ مگرکرپشن کے ناسور نے ہمارے ملک کو بے حدنقصان پہنچایا ہے۔ ماضی میں جس نوعیت کی کرپشن ہمارے ملک میں کی گئ ہے اس کی وجہ سے آ ج ہم معاشی بد حالی کا شکاراور قرضے لینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ وزیراعظم

 

کرپشن کی وجہ سے ہم خطے کے دوسرے ممالک سے پیچھے رہ گئے ہیں اور ہماری آئندہ نسلوں کا مستقبل داؤ پر لگ گیاہے۔ وزیراعظم

 

آپ لوگوں کی پہلی ترجیح بڑے مجرموں کے خلاف ایکشن لینا ہونی چاہئے کیونکہ ان کی وجہ سے محروم اور پسےہوئے طبقات مشکلات میں ہیں- آپ اپنی دیانتداری سے لوگوں کے لئے مثال بنیں اور قانون کی عملداری کو یقینی بنائیں کیونکہ قانون کی عملداری بنیاد ہے ایک مہذب معاشرے کی۔ وزیر اعظم عمران خان۔ 

 

وزیراعظم عمران خان نے اینٹی کرپشن افسران کو بلا خوف اور بغیر کسی دباؤ کے اپنے فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ اگر افسران کوکوئ پریشانی یا مسائل درپیش آئیں تو وہ افسران کے ساتھ کھڑے ہوں گے