وزیرِ اعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی قیادت میں  وزیرِ اطلاعات پنجاب سید صمصام علی بخاری اور وزیرِ اطلاعات خیبر پختونخواہ  شوکت یوسفزئی کی ملاقات

April 25, 2019


 

اسلام آباد،  25اپریل2019:


٭ وزیرِ اعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی قیادت میں  وزیرِ اطلاعات پنجاب سید صمصام علی بخاری اور وزیرِ اطلاعات خیبر پختونخواہ  شوکت یوسفزئی کی ملاقات
٭ ملاقات میں حکومت کے ریفارمز  و ترقیاتی ایجنڈا  و دیگر امور پر تبادلہ خیال 
٭  حکومت کے ترقیاتی ایجنڈے اور عوامی فلاح وبہبود کی غرض سے اٹھائے جانے والے اقدامات میں عوام کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کے لئے ضروری ہے کہ ان اقدامات کے بارے میں عوام کو مکمل طور پر آگاہی فراہم کی جائے: وزیرِ اعظم کی وزراء کو ہدایت