وزیر اعظم عمران خان کو پنجاب لیبر پالیسی اور مزدوروں کی فلاح و بہبود کے سلسلے میں کیے جانے والے اقدامات  پر بریفنگ 

April 12, 2019


Islamabad: April 12, 2019  

وزیر اعظم عمران خان کو پنجاب لیبر پالیسی اور مزدوروں کی فلاح و بہبود کے سلسلے میں کیے جانے والے اقدامات  پر بریفنگ 

اجلاس میں صوبائی وزیر محنت انصر مجید خان نیازی، ترجمان وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر شہباز گل، صوبائی سیکریٹری لیبر ڈیپارٹمنٹ و دیگر افسران شریک 

مزدوروں کے حقوق اور عزت نفس کے تحفظ ، سازگار ماحول کی فراہمی اور ورکرز کی خوشحالی کے حوالے سے پنجاب حکومت کی جانب سے تشکیل جانے والے مختلف قوانین پر تفصیلی بریفنگ 

ان قوانین میں پنجاب آکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ ایکٹ 2019، پنجاب ڈومیسٹک ورکرز ایکٹ 2019، پنجاب منیمم ویجز ایکٹ 2018، پنجاب ہوم بیسڈ ورکرز ایکٹ 2018، پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ ایکٹ 2019 اور کمپنیز پرافٹ ایکٹ2019 شامل ہیں۔ 
Punjab Occupational Safety & Health Act 2019
Punjab Domestic Workers Act 2019 
Punjab Minimum Wages Act 2018
Punjab Home based Workers Act 2018
Punjab Workers Welfare Fund Act 2019
Companies Profit (Worker’s Participation) Act 2019

وزیر اعظم کو ان قوانین پر پیش رفت کے حوالے سے بتایا گیا ۔

: مزدوروں اور لیبر کی فلاح و بہبود کے لیے اٹھائے جانے والے دیگر اقدامات مثلا لیبر کالونیوں میں الاٹمنٹ میں شفافیت اور اسے منظم بنانے کے سلسلے میں اقدامات، ویلفیئر گرانٹس کی تقسیم اور پنجاب ویج بورڈ کی جانب سے مزدوروں کے لیے کم سے کم اجرت کو بڑھانے کے حوالے سے بھی زیر غور تجویز سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا گیا
وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ پنجاب ایمپلائیز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن کی جانب سے کاروبار کو آسان بنانے کے ضمن میں  ریجسٹریشن کے  عمل کو آن لائن کر دیا گیا ۔ 
ریجسٹرڈ شدہ ریٹائرڈ ورکز کو ہیلتھ انشورنس مہیا کرنے کی سکیم بھی زیر غور ہے۔ 

پنجاب ایمپلائیز سوشل سیکیورٹی انسٹیٹئوشن کے ہسپتالوں میں مرحلہ وار ہیلتھ مینیجمنٹ انفارمیشن سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے 

نجاب میں مزدوروں کے لیے “لائلٹی سکیم" کے تحت مزدوروں کے اسپیشل کارڈز بنانے کی تجویز بھی زیر غور ہے جس کے تحت  ریجسٹرڈ شدہ مزدوروں کو یوٹیلیٹی سٹورز اور ریلوے میں رعایت دینا مقصود ہے۔

: وزیر اعظم نے پنجاب حکومت کی جانب سے مزدوروں اور خصوصا گھروں میں کام کرنے والے افراد کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہا۔ 

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ گھروں میں کام کرنے والے مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے سے متعلق قوانین پر عمل درآمد پر خصوصی توجہ دی جائے

: مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قوانین بنانا ہی کافی نہیں اصل چیلینج ان قوانین پر انکی روح کے مطابق عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے: وزیر اعظم 

※ معاشرے میں مزدوروں کے حقوق کا تحفظ نہ صرف ہمارا قانونی بلکہ مذہبی اور اخلاقی فرض ہے: وزیر اعظم 

※ ہماری حکومت کی جانب سے کسی قسم کے سیاسی مفادات سے بالا تر ہو کر اٹھائے جانے والے تمام تر اقدامات عام افراد اورکمزور طبقوں کی بہتری ہے: وزیر اعظم