وزیر اعظم عمران خان کی سانحہ ساہیوال کے متاثرین کے ورثا سے ملاقات

April 10, 2019


وزیر اعظم عمران خان کی سانحہ ساہیوال کے متاثرین کے ورثا سے ملاقات، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار بھی ملاقات میں موجود، وزیر اعظم کا ورثا سے گہری ہمدردی کا اظہار، وزیر اعظم نے حکومت کی جانب سے متاثرین کے ورثا میں چیک بھی  تقسیم کیے ۔ وزیر اعظم نے ورثا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جان کے ضیاع کا کسی صورت ازالہ نہیں کیا جا سکتا تاہم حکومت متاثرین کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے۔