وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پنجاب صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 

April 10, 2019

 

لاہور،10اپریل2019* 
* وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پنجاب صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 
* سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی جانب سے مقامی حکومتوں کے نظام پر بریفنگ۔
* نئے مقامی حکومتوں کے نظام کے تحت تحصیل اور دیہی سطح پر منتخب نمائندوں کو با اختیار بنانے، مقامی سطح پر سیاسی،انتظامی اور مالیاتی اختیارات کی منتقلی کی بدولت نچلی سطح تک ترقی کا حصول اور مقامی حکومتوں تک مناسب فنڈز کی فراہمی پر تفصیلی بریفنگ۔ 
* نئے مقامی حکومتوں کے نظام میں دیہی اور شہری علاقوں کے لیے علیحدہ علیحدہ مقامی حکومتیں ہوں گی۔ اسی طرح ہر موضع میں پنچائتی نظام کیا جائے گا ۔ بریفنگ۔ 
* شہری علاقوں میں neighborhood councils کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک سے زیادہ میٹروپولیٹن اور میونسپل کارپوریشنوں کی تعداد میں اضافہ بھی تجویز کیا گیا ہے۔ 
* مقامی حکومتوں کے انتخابات کے حوالے سے تحصیل کونسلز کے انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوں گے جبکہ neighborhood councils اور پنچایت کے انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر ہوں گے۔ بریفنگ 
* نئے مقامی حکومتوں کے نظام کے تحت ہرسطح کی مقامی حکومتوں کو فنڈز کی براہِ راست فراہمی کے علاوہ اضافی فنڈز بھی فراہم کیے جائیں گے۔ 
*شرکاء کو مقامی حکومتوں کے نظام کے حوالے سے قانون سازی پر پیش رفت اور انتخابات کے نظام الاوقات پر بھی بریفنگ۔
* ملک میں گذشتہ ادوار میں مقامی حکومتوں کے حوالے سے تجربات کومد نظر رکھتے ہوئے ایک مربوط اور جامع لوکل گورنمنٹ سسٹم متعارف کرارہے ہیں جس سے طرزِ حکومت میں انقلابی تبدیلی رونما ہوگی۔ وزیراعظم
* خیبر پختونخوا میں ہماری حکومت کے دئیے ہوئے مقامی حکومتوں کے نظام پر عوام نے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا جس سے صحت،تعلیم، امن وامان کی صورت حال میں واضح بہتری آئی ہے۔وزیر اعظم
* پنجاب میں مقامی حکومتوں کے مجوزہ نظام سے ایک نئی سوچ اُبھرے گی جس میں نچلی سطح تک اختیارات کی منتقلی سے عام آدمی حقیقی طور پر بااختیار ہوگا، مقامی مسائل فوری اور شفاف طریقے سے حل کیے جا سکیں گے اور پائیدار ترقی ممکن ہوگی۔ وزیراعظم
* جب تک ہم اپنے شہروں کا نظام ٹھیک نہیں کریں گے بہتری کی توقع نہیں کی جا سکتی۔ مقامی حکومتوں کا نیا نظام حقیقی معنوں میں مثبت تبدیلی لائے گا۔ وزیراعظم
* غربت کے خاتمے کا ایک مفصل اور جامع پروگرام بھی لے کر آئے ہیں جس کی ملکی تاریخ میں نظیر نہیں ملتی اور اس کے دور رس نتائج مرتب ہوں گے۔وزیراعظم عمران خان۔
* وزیراعظم عمران خان کی صوبہ پنجاب میں گندم کی فصل میں کاشت کاروں کو مناسب معاوضے کی ادائیگی کو یقینی بنانے اور اس ضمن میں 
تمام تر بے قاعدگیوں کو ختم کرنے کی ہدایت
* وزیرِ اعظم کی رمضان المبارک میں مہنگائی اور منافع خوری کے تدارک کے لئے خصوصی اقدامات اٹھانے کی ہدایت۔
* اراکین صوبائی اسمبلی کا وزیراعظم کو پنجاب میں مقامی حکومتوں کانیا نظام متعارف کرانے پر خراج تحسین اور بھرپور اعتماد کا اظہار
* اراکین نے کہاکہ تحصیل اور پنچائیت کی سطح پر نئی مقامی حکومتوں کا قیام ایک جرأت مندانہ فیصلہ ہے جس کے ثمرات سے عام آدمی مستفید ہوگا اور عوامی مسائل مقامی سطح پر حل ہو سکیں گے ۔