وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت میں صوبہ پنجاب میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم پر پیشرفت پر جائزہ اجلاس

March 09, 2019



وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت میں صوبہ پنجاب میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم پر پیشرفت پر جائزہ اجلاس۔ 
ابھی تک تقریباً 111254 ایکڑ اراضی کو غیر قانونی قبضہ سے واگزار کرا لیا گیا ہے، وزیر اعظم کو بریفنگ۔ 
سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیز میں عملہ کی کارکردگی کی مسلسل مانیٹرنگ، اور پیشہ وارانہ لوگوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ بریفنگ۔ 
* ہمارے پاس افرادی قوت کی کمی نہیں ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ محنت کرنے والے دیانت دار لوگوں کی حوصلہ افزاء کی جائے اور کام نہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے۔ وزیر اعظم۔ 
* صوبے بھر میں 174.50 ملین روپے گھوسٹ ایمپلائیزکے ضمن میں ریکور کیے گئے ہیں۔ 18 مارچ 2019 کو سینیٹیشن ویک کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کا افتتاح وزیر اعلی پنجاب کریں گے۔ 

Pilot Rural Sanitation Program 
کا بھی اپریل 2019 کے آخری ہفتے میں آغاز کیا جا رہا ہے جو 107 یونین کونسلز کے 1000 دیہاتوں میں شروع کی جائے گی۔
پلانٹ فار پنجاب مہم کا آغاز اکیس مارچ کو وزیر اعلی پنجاب اور مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی کریں گے جس کے تحت دس لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ بریفنگ۔ 
وفاقی حکومت کی 
Spring Tree Plantation Campaign کے دوران صوبہ پنجاب میں 47% ٹارگٹس حاصل کر لیے گئے ہیں۔ 
اب تک2000 ایکڑجنگلات کی زمین کو غیر قانونی قبضے سے واگزار کروا لیا گیا ہے۔ بریفنگ
* ہوا اور پانی کی آلودگی کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات خصوصاً اینٹوں کے بٹھوں کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ۔ع
عوام میں ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے آگاہی اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ دنیا بھر میں یہ ثابت ہو چکا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کا لیول بڑھتا ہے تو لوگوں کی زندگی کے سال کم ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ ہمیں اپنی موجودہ اور آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ بنانا ہے۔ وزیر اعظم۔