وزیر اعظم عمران خان کو لاہور میں پناہ گاہوں کے قیام کے حوالے سے پیشرفت اور آئندہ مہینوں میں صوبے بھر میں مزید پناہ گاہوں کے قیام کے حوالے سے لائحہ عمل پر بریفنگ۔

March 09, 2019

وزیر اعظم عمران خان کو لاہور میں پناہ گاہوں کے قیام کے حوالے سے پیشرفت اور آئندہ مہینوں میں صوبے بھر میں مزید پناہ گاہوں کے قیام کے حوالے سے لائحہ عمل پر بریفنگ۔

لاہور میں اس وقت پانچ پناہ گاہوں کے قیام پر کام جاری ہے جن میں سے تین اپریل کے مہینے میں جبکہ دو مئ ۲۰۱۹ میں پایہ تکمیل کو پہنچ جائیں گی۔ کمشنر لاہور کی بریفنگ

ان پناہ گاہوں کی نگرانی مخیر حضرات پر مشتمل گورننگ بورڈ کرے گا اور حکومت اس ضمن میں facilitator اور supporter کا کردار ادا کرے گی۔ اس ضمن میں قانونی پہلوؤں کے حوالے سے لائحہ عمل پر بھی بریفنگ۔ 

مخیر حضرات کی اجلاس میں ہسپتالوں سے ملحقہ مریضوں کے لواحقین کے لیے قیام و طعام اور اس ضمن میں تعاون کی تجویز۔ 

وزیر اعظم کا صوبے بھر میں پناہ گاہوں کے قیام میں مخیر حضرات کی رضاکارانہ دلچسپی اور عملی خدمات کی حوصلہ افزائ اور مکمل حکومتی تعاون کا اعادہ۔ 

زیادہ سے زیادہ ضرورت مند اور بے گھر افراد کے لیے پناہ گاہوں میں گنجائش میں اضافہ کیا جائے اور اس ضمن میں توسیع کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔ وزیر اعظم کی ہدایت۔

※ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پناہ گاہوں کے قیام  پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ

※ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بھی موجود 

※ معاشرے کے کمزور طبقوں کی دیکھ بھال ریاست کی ذمہ داری ہے۔ ریاست احساس کا نام ہے جو کمزور طبقوں کا سہارا بنتی ہے۔ 
بے گھر اور مستحق افراد کا سہارا بننے کی مہم میں مخیر حضرات کا بڑھ چڑھ کر حصہ لینا حوصلہ افزا ہے۔