پاکستان سیٹیزن پورٹل کی جانب سے عوامی شکایات کا ازالہ تیزی سے جاری، 282 نوجوانوں کی شکایت کے تناظر میں 29,000 نوجوانوں کی واجب الادا رقم جاری 

March 07, 2019


پاکستان سیٹیزن پورٹل کی جانب سے عوامی شکایات کا ازالہ تیزی سے جاری، 282 نوجوانوں کی شکایت کے تناظر میں 29,000 نوجوانوں کی واجب الادا رقم جاری 


• وزیراعظم  نے Stipends کی مد میں نوجوانوں کے لئے مارچ 2018 سے زیر التواء واجبلادا رقم جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ جس کے لئے نوجوان مسلسل در در کی ٹھوکریں کھا رہے تھے. 

• نو سو اکتالیس ملین روپے کی ادائیگی کے احکامات جاری، وزارت خزانہ نے واجبات  کے لئے رقم جاری کردئے

• واجبات کی ادائیگی میں پاکستان سیٹیزن پورٹل کے کلیدی کردار کے بدولت  29,000 نوجوانوں کے لیے رقم کی منظوری حاصل کی۔ 


• 29,000 نوجوانوں کو ان کے واجبات اسی ہفتے ادار کردیے جائیں گے 

• حکومت پاکستان اور وزیراعظم پرفارمنس ڈیلیوری یونٹ اس بات کی حساسیت سے بخوبی واقف ہے کہ پاکستان کا اصل اثاثہ اس کے نوجوان ہیں اور ان کے مسائل حل کئے بغیر ترقی ممکن نہیں ۔ جس وجہ سے انہوں نے وزیر اعظم کے سامنے یہ مسئلہ رکھا. 

• وزیراعظم عمران خان کے وژن پر عمل پیرا پرائم منسٹر ڈیلیوری یونٹ ایسے ہی ہر طبقے کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں رہے گا.