نیشنل ایگریکلچر ایمرجنسی پروگرام کے حوالے سے وزیراعلی آفس لاہور  میں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس۔

March 01, 2019

نیشنل ایگریکلچر ایمرجنسی پروگرام کے حوالے سے وزیراعلی آفس لاہور  میں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس۔

 

وفاقی وزیر براے نیشنل فوڈ سیکورٹی صاحبزادہ محبوب سلطان، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ، پنجاب کے وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جوان بخت ، وزیر زراعت ملک نعمان لنگڑیال، وزیر خوراک سمیع الله چودہری ، وزیر آبپاشی محسن لغاری، وزیر لایوسٹاک سردار حسین دریشک اجلاس میں شریک۔

 

اجلاس میں وزیراعظم کو گزشتہ چھ ماہ میں شعبہ زراعت میں بہتری لانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات اور مزید بہتری کے لئے منصوبہ بندی  سے آگاہ کیا گیا۔

 

زارعت کے شعبے میں جدت کے لیے تحقیق،  مشینوں کی افیشینسی ، چھوٹے کسانوں کے لئے سہولیات، آبپاشی، فوڈ پروسیسنگ اور پیداوار میں اضافے کے لیے پرائیویٹ سیکٹر کی شمولیت پر بریفنگ۔  

 

وزیراعظم نے کہا کہ چھوٹے کاشتکاروں کو سہولیات دے کر ہم زراعت کے شعبہ میں بہتری لا سکتے ہیں۔

ایگریکلچر میں جدت لانے کے لیے چین سے سیکھنا چاہیے، وزیراعظم

 

ملاوٹ شدہ دودھ سے بچو ں کی نشونما متا ثر ہوتی ہے۔ دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں کو کڑی سزا دی جائے، وزیراعظم

 

چین میں ریگستانی علاقوں میں بھی کاشتکاری کی جاتی ہے۔ ہمیں اپنے کسانوں کو کاشتکاری کے نئے طریقوں سے آشنا کرانا ہو گا۔

 

وزیراعظم عمران خان نے E-Disbursement of Subsidies for Oilseed Crops Initiative کا افتتاح بھی کیا۔ اس نظام کی بدولت سورج مکھی اور دیگر تیل پیدا کرنے والی اجناس پر کاشتکاروں کو بروقت حکومتی امداد کی ادایگی ممکن ہو سکے گی