وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت سال 2019 کے لئے گندم کی خریداری کے حوالے سے منصوبہ بندی اجلاس 

March 01, 2019

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت سال 2019 کے لئے گندم کی خریداری کے حوالے سے منصوبہ بندی اجلاس 

 

وفاقی وزیر براے نیشنل فوڈ سیکورٹی صاحبزادہ محبوب سلطان، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ، پنجاب کے وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جوان بخت ، وزیر زراعت ملک نعمان لنگڑیال، وزیر خوراک سمیع الله چودہری ، وزیر آبپاشی محسن لغاری اجلاس میں شریک۔  

 

وزیرخوراک پنجاب کی تفصیلی بریفنگ ۔

 

دوران اجلاس وزیر اعظم عمران خان کی گفتگو اور ھدایات :--

 

اللّه کے کرم سے اس دفعہ بہت اچھی بارشیں ہوئی ہیں جس کی وجہ سے بہت اچھی گندم کی فصل کی امید ہے۔

 

ہماری اولین ترجیح چھوٹے کسان کے مفاد کا تحفظ ہے ۔

 

زراعت ہماری معیشت کے لئے بہت اہم حیثیت رکھتی ہے ۔

 

خریداری کا عمل شفاف ہونا چاہیے ۔

 

میعاری اور جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے استعمال کا پلان مرتب کیا جاے۔ 

 

ضیاع کو روکنے کے لئے اقدامات کیے جائیں ۔

 

پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے طریقہ کار کو بھی زیر غور لایا جاے۔ 

 

گندم کی سٹوریج کے لیے جدید Infrastructure بنانے کے لیے منصوبہ بندی کی جائے ۔