وزیر اعظم عمران خان سے سرگودھا ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اسمبلی کی ملاقات 

February 22, 2019

Islamabad: February 22, 2019


وزیر اعظم عمران خان سے سرگودھا ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اسمبلی کی ملاقات 

※ ملاقات میں ملک عمر اسلم خان، ملک محمد احسان اللہ ٹوانہ، امجد علی خان، ثنا اللہ مستی خیل، ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ، چوہدری عامر سلطان چیمہ اور جویریہ ظفر آہیر موجود 

※ معاون خصوصی نعیم الحق، ارشد داد اور ترجمان ندیم افضل گوندل بھی ملاقات میں موجود 

※ وزیر اعظم کی جانب سے چوہدری عامر سلطان چیمہ کو منتخب ہونے پر مبارکباد 

※ ممبران قومی اسمبلی نے عوام کو درپیش مسائل سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا 

※ منتخب نمائندوں نے وزیر اعظم کو انتظامیہ اور پولیس سے متعلقہ مسائل سے آگاہ کیا

※ بیوروکریسی کو مکمل طور پر غیر سیاسی بنانا اور پبلک سروس ڈیلیوری کو یقینی بنانا پی ٹی آئی حکومت کا منشور ہے۔ 

※ سرکاری اہلکاروں کی جانب سے عوام کے لیے مشکلات پیدا کرنے کی روش کسی صورت قابل قبول نہیں۔ 

※ عوامی نمائندے بدعنوانی ، رشوت خوری اور اقربا پروری  میں ملوث عناصر کی نشاندہی کریں: وزیر اعظم 

※ منتخب نمائندے عوام کو درپیش مسائل کی نشاندہی اور انکے حل کو یقینی بنانے کے لیے متحرک کردار ادا کریں : وزیر اعظم 

※ سرکاری میٹنگز کی آڑ میں عوام الناس کو گھنٹوں انتظار کرانے کی روش کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ سرکاری افسران عوام کے لیے اوپن ڈور پالیسی پر من وعن عمل کو یقینی بنائیں 

※ ملک میں غریب اور مستحق افراد کی مدد و معاونت کے لیے مفصل پروگرام کا اعلان جلد کیا جائے گا: وزیر اعظم 

※ نوجوانوں کو ہنر سکھانے، زراعت کی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں

※ منتخب نمائندگان کی جانب سے مظفر گڑھ میانوالی شاہراہ اور سرگودھا میانوالی سڑک کا انتظام این ایچ اے کے حوالے کرنے کا مطالبہ

※ سرگودھا ڈویژن میں پارٹی کے تنظیمی معاملات بھی زیر غور